• صارفین کی تعداد :
  • 1572
  • 3/17/2008
  • تاريخ :

عوام کی انتخابات میں شاندار شرکت بدخواہوں کے لئے واضح پیغام ۔ ترجمان وزارت خارجہ

محمد علی حسینی

تہران۔ اردو ریڈیو تہران (16 مارچ 2008) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں عوام کی تاریخی شرکت ایرانی عوام کی آزادی پسندی اوربدخواہوں کےمقابلہ میں ڈٹ جانے کے تعلق سے واضح پیغام ہے ۔

ترجمان محمد علی حسینی نے آج ہفتہ وارپریس بریفنگ میں ایران کے آٹھويں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی وسیع اورشاندارشرکت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا یہ ‏عظیم کارنامہ غیرملکی طاقتوں کو ایران کے سلسلے میں اپنا رویہّ تبدیل کرنے پرمجبورکرے گا .

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےنئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈیپلومیسی کی مشینری کی کامیابی کوایک بڑی کامیابی قراردیا اور کہا کہ رواں سال کے دوران دنیا کے ملکوں کے اور اسی طرح علاقائی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات میں توسیع ہوئی ہے اور اسی طرح ایران نے اہم علاقائی اورعالمی اداروں اورتنظیموں میں فعال شرکت کی ہے  .

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بارپھر کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی پروگرام نہيں ہے اورعراق کے بارے میں ایران اورامریکہ کے مذاکرات کے تعلق سے ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہيں آئی ہے اور اگر عراقی حکام نے اس سلسلے میں کوئی پیشکش کی تواس پر غورکیا جائے گا ۔ محمدعلی حسینی نے لبنان کے مسائل کے بارے میں کہا کہ ایران نے ان تمام فریقوں سے جن کےبارے میں وہ سمجھتا ہے کہ وہ لبنان کے معاملات میں اہم کردارادا کرسکتے ہيں صلاح ومشورے کئے ہيں اورایران بدستور لبنان کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا ۔

 

متعلقہ تحریریں:

 او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے صدر احمدی نژاد کا اہم خطاب

 صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ملت ایران کو ایٹمی معاملہ میں اسلامی جمہوریہ ایران...