• صارفین کی تعداد :
  • 2103
  • 2/26/2008
  • تاريخ :

صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ملت ایران کو ایٹمی معاملہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حقانیت ثابت ہونے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ڈاکٹر احمدی نژاد

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کے عوام کے نام ایک پیغام میں اس بات پر تاکید کرتے ہوۓ کہ انحصار پسند طاقتوں کی ذلت آمیزشکست ایرانیوں کی عظیم کامیابی ہے۔ اللہ تعالی کے لطف وکرم اورقائد انقلاب اسلامی ، قوم اور حکومت کے صبر واستقامت سے ایک بار پھر ایران کی آگاہ اور با فضل قوم کی حقانیت عالمی سطح پر دنیا کے سامنے ثابت ہوگئی ۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے تاکید کی ہے کہ قائد انقلاب اسلامی اور ملت ایران کی عقلمندی سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کو روکنے میں بد خواہوں اور منھ زور طاقتوں کی کوششیں ناکام ہوگئيں اور ان کی دھمکیوں اور عیاریوں کا صرف یہ نتیجہ نکلا کہ ان کی کمزوری و روسیاہی  مزید عیاں ہوگئي ہے۔ صدر مملکت کے پیغام میں آیا ہے کہ اس وقت جب ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایٹمی انرجی کے حصول کیلۓ ملت ایران کے صحیح راستے پر ہونے کی بھرپورگواہی دے دی ہے تو دنیا کے دانشورں اور قوموں کے سامنے عیار منہ زوروں کے پاس کوئی جواب نہیں رہ گيا ہے

 

متعلقہ تحریریں:

 اقوام متحدہ نے آئی اے ای اے کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا

 ایران کا ایٹمی پروگرام قانون کے دائرے میں ہے ۔ترجمان وزارت خارجہ

آئی اے ای اے اورامریکی ایجنسیوں کی رپورٹیں ایران کی حقانیت کی دلیل ،متکی

 البرادعی : اقتصادی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کا حل نہیں ہیں