• صارفین کی تعداد :
  • 1222
  • 2/17/2015
  • تاريخ :

 رہبر انقلاب اسلامی: پارلیمنٹ کے اقلیتی نمائندوں سے ملاقات

 رہبر انقلاب اسلامی: پارلیمنٹ کے اقلیتی نمائندوں سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کو کیوں آزادی حاصل نہیں ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ انھیں کیوں جانی تحفظ حاصل نہیں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے مجلس شورائے اسلامی میں اقلّیتوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے اسلام سے یہ سیکھا ہے کہ دیگر ادیان کے پیروکاروں کے ساتھ انصاف برتیں اور یہ اسلام کا ہمارے لئے ایک حکم ہے مگر اس وقت دنیا میں جس بات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے وہ یہ ہے کہ حق و انصاف کی دعویدار طاقتیں اور حکومتیں، ہمارے ساتھ کوئی انصاف نہیں کرتیں اور ان کی ساری پالیسیاں، پابندیوں، دائرہ تنگ کرنے اور ظلم و ستم روا رکھنے کے سوا اور کچھ نہیں ہوتیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس وقت آپ دیکھ رہے ہیں کہ یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف کس قسم کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ مغرب کے بیشتر ملکوں میں مسلمانوں کو کیوں آزادی حاصل نہیں ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کو کیوں جانی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نےایران میں مختلف ادیان کے پیرکاروں کی خوشحال اور پرسکون زندگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں سے فرمایا کہ وہ دنیا والوں کو مختلف ادیان کے پیرووں کے ساتھ اسلامی جمہوری ایران کے محبت آمیز رویّے اور رواداری سے آگاہ کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بات تاکید کے ساتھ فرمائی کہ عالم عیسائیت کو یہ معلوم ہونا چاہۓ کہ جس قدر اسلامی جمہوریہ ایران میں غیر مسلموں کے ساتھ برادرانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے اور رواداری برتی جاتی ہے اتنی رواداری یورپ میں مسلمانوں کے ساتھ نہیں برتی جاتی۔ رہبرانقلاب اسلامی نےمغربی معاشروں میں مسلمانوں کےخلاف تشدد آمیز اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ جرمنی میں نیو نازی نوجوان جو خود کو نازی کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، مسجدوں اور مسلمانوں پرحملہ کرتے ہیں اور انہيں زد و کوب اور قتل کرتےہیں۔


متعلقہ تحریریں:

رہبر انقلاب کا پیغام یورپی جوانوں تک پہنچ گیا

قائد انقلاب اسلامي: نينو ٹيکنالوجي کي نمائش کا دورہ