• صارفین کی تعداد :
  • 2104
  • 2/12/2015
  • تاريخ :

داعش کے وحشی کارندے

عراق میں امریکا کا مقصد

 

داعش کی شکل میں دہشت گرد گروہ نے اسلام کے نام پر ایسی وحشیانہ کاروائیاں کی ہیں کہ جن کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عراق میں تکفیری ٹولے داعش کے ہاتھوں اردن کے مغوی پائلٹ کو زندہ زندہ نذر آتش کئے جانے کے بعد شیخ الازھر نے ایک بیان جاری کر کے اس سفاکیت کی پر زور مذمت کی ہے اور داعش کے عناصر کو موت اور پھانسی کی سزا دئے جانے کا فتویٰ دیا ہے۔
الازھر کے اس بیان میں آیا ہے کہ تکفیری ٹولہ داعش مفسد فی الارض ہے اور اللہ اور اس کے رسول نے ایسے گروہ کے لیے جو سزا معین کی ہے کہ وہ موت، پھانسی اور ہاتھوں پیروں کا کاٹ دیا جانا ہے۔
احمد الطیب نے اسلام میں بے گناہ لوگوں کے قتل کو حرام قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ داعش نے معاذ الکساسبہ کو زندہ جلا کر پست ترین کام انجام دیا ہے جس سے تمام ادیان متنفر ہیں۔
انہوں نے اس طرح کے اقدامات کرنے والوں کو باغی اور خدا و رسول کے ساتھ جنگ کرنے والے قرار دیا اور قرآن مجید کی آیات کے مطابق ان کی سزا موت بیان کیا۔
احمد الطیب نے اردنی پائلٹ کے پسماندگان کو تعزیت دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دھشتگرد ٹولے کو نابود کرنے کے لیے ٹھوس اقدام کریں۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے گزشتہ روز ایک ایسا ویڈیو کلیپ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وہابیوں کے بانی ابن تیمیہ کے فتوے کے مطابق اردنی پائلٹ کو زندہ زندہ جلا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم کفر کے راستے پر گامزن اور اسلام کی کھلی دشمن ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق  مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو  زندہ آگ میں جلانا اسلام میں‌ قطعی حرام ہے اورانسان کو زندہ جلانا داعش کے ان خوارج کا وحشیانہ فعل ہے جو خود کو اسلام کا سب سے بڑا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں لیکن  ان کے تمام دعوے باطل ہیں، وہ کفر کے راستے پر گامزن ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔ الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ اردنی پائلٹ کو آگ میں ‌جلانے والوں کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے اور دنیا اس قسم کے مجرمانہ فعل کرنے والوں کو  اسلام کا نمائندہ نہ سمجھے۔
واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ برس نومبر میں شام میں ایک طیارے کو مار گرانے کے بعد زندہ بچ جانے والے اردنی پائلٹ کو اپنی حراست میں لے لیا تھا جسے انہوں نے چند روز قبل زندہ جلا کر ہلاک کر دیا ۔ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

داعش کي تشکيل کا مقصد

داعش، پيغمبر (ص) اور صحابہ کرام کي سيرت کے خلاف