• صارفین کی تعداد :
  • 954
  • 2/1/2015
  • تاريخ :

ايران ميں عشرہ فجر کي تقريبات کا آغاز

ایران میں عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز

اسلامي انقلاب کي کاميابي کي سالگرہ کي تقريبات اتوار کو عشرہ فجر کے آغاز کے ساتھ ہي شروع ہو گئي ہيں ۔

اسلامي جمہوريہ ايران کے گوشہ و کنار ميں عشرہ فجر کي تقريبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے – عشرہ فجر کي مرکزي تقريب تہران ميں باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني رح کے حرم ميں جاري ہے - چھتيس سال قبل يکم فروري انيس سو اناسي کو باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني رحمۃ اللہ عليہ پندرہ سال کي جلاوطني کے بعدفاتحانہ انداز ميں پيرس سے تہران تشريف لائے اور ايراني عوام نے ان کا فقيد المثال استقبال کيا- يہ استقبال اتنا بےنظير تھا کہ کہا جا سکتا ہے کہ عصر حاضر کي تاريخ ميں عوام نے اپني محبوب شخصيت کا اس طرح استقبال نہيں کيا ہے- امام خميني رحمۃ اللہ عليہ تہران کے مہرآباد ہوائي اڈے پر عوام کا شکريہ اداکرنے کي غرض سے ايک مختصر تقرير کرنے کے بعد اسلامي انقلاب کے شہداء کو خراج عقيدت پيش کرنے کے ليے شہيدوں کے قبرستان بہشت زہرا تشريف لے گئے اور وہاں عوام کے ٹھاٹھيں مارتے ہوئے سمندر سے اہم خطاب فرمايا- ان کي ايران واپسي کے دس روز بعد گيارہ فروري انيس سو اناسي کو اسلامي انقلاب کاميابي سے ہمکنار ہوا- اسي بنا پر ايراني کلينڈر کے مطابق بارہ سے بائيس بہمن يعني يکم فروري سے گيارہ فروري تک ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کي مناسبت سے عشرہ فجر منايا جاتا ہے اور ہر سال ان ايام ميں خصوصي تقريبات، پروگراموں اور کانفرنسوں کا انعقاد کيا جاتا ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

رہبر معظم کا يورپ اور امريکہ کے تمام جوانوں کے نام پيغام

اسلامي انقلاب کي کاميابياں