• صارفین کی تعداد :
  • 11041
  • 12/21/2014
  • تاريخ :

پٹھوں کے درد (Fibromyalgia ) کي تشخيص اور علاج

پٹھوں کے درد کی تشخیص اور علاج

کسي بھي بيماري کي تشخيص کے ليۓ معالج مريض سے اس کي سابقہ زندگي کے بارے ميں پوچھتا ہے کہ مريض کن کن بيماريوں کا شکار رہا ہے ؟ وہ کس علاقے ميں رہتا ہے؟ کس طرح کے معاشرتي حالات کا اسے سامنا ہے؟ وغيرہ وغيرہ - اس کے بعد مريض کي موجود شکايت کے بارے ميں پوچھا جاتا ہے کہ مريض کو اس وقت کن مسائل کا سامنا ہے-

پٹھوں کے درد (Fibromyalgia ) کي تشخيص کے ليۓ علامات کا سہارا ليا جاتا ہے - يعني مريض کو جسم کے وسيع حصّوں ميں درد ہو اور اس درد کا دورانيہ بھي 3 مہينوں سے زيادہ ہو -

جسم ميں بعض حساس نکات ہوتے ہيں جن کي تعداد 18 ہے - ميڈيکل کي اصطلاح ميں ان نکات کو Tender Points کہا جاتا ہے - ان نکات پر اگر دباو ڈالا جاۓ تو وہ معمولي سے درد کے ساتھ دباو کو ظاہر کر رہے ہوتے ہيں جبکہ اس بيماري ميں يہي نکات شديد دردناک بن جاتے ہيں - اگر 18 نکات ميں سے 11 نکات ميں درد محسوس ہو رہا ہو تو يہ عنصر بھي بيماري کي تشخيص ميں معاون ثابت ہوتا ہے -

اس بيماري کي تشخيص کے ليۓ کوئي خاص ليب ٹسٹ نہيں ہے مگر دوسري بيماريوں کو ديکھنے کے ليۓ کہ کہيں کوئي دوسري بيماري اييسي علامات کا باعث تو نہيں ہے ، بعض ليب ٹسٹ کروا ليۓ جاتے ہيں -

بيماري کا علاج

طب نے ابھي تک اس بيماري کا کوئي علاج دريافت نہيں کيا ہے مگر اس کي علامات کو قابو کرنے کے ليۓ مختلف طرح کے طريقے موجود ہيں جو علاج کے طور پر اپناۓ جاتے ہيں - مثلا

1- درد کو قابو کرنے کے ليۓ دوائيوں کا استعمال

2- يوگا کي تمرين

3- Acupuncture Therapy

4- Chiropractice

5- جسم کي مالش

اس کے علاوہ بہت ساري احتياطي تدابير اختيار کي جاتي ہيں تاکہ متعلقہ شخص خود کو روز مرّہ کے کام کاج کرنے کے قابل بناۓ رکھے - مريض کے ارد گرد رہنے والے افراد کي بھي ذمہ داري بنتي ہے کہ ايسي حالت ميں مريض کو تسلي ديں اور اسے ذہني پريشاني اور تنہائي کا شکار مت ہونے ديں - مريض کو چاہيۓ کہ خود کو سکون دينے کے ليۓ لمبے لمبے سانس لے - کسي بھي پہلو کے بارے ميں اپني سوچ کو مثبت رکھے - نيند کے خلل کو دور کرنے کے ليۓ مقرّرہ وقت پر سونے اور جاگنے کي کوشش کرے - اس کے علاوہ مرض کے بارے ميں جس حد تک ممکن ہو سکے جانکاري حاصل کرے تاکہ بہتر طور پر بيماري کے متعلق حکمت عملي اختيار کي جا سکے -

 

تحرير : Dr. Syed Asadullah Arslan

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

 


متعلقہ تحریریں:

ويکسين کے بارے ميں آگاہي

کندھے کي بيماري کي تشخيص و علاج