• صارفین کی تعداد :
  • 9053
  • 3/1/2014
  • تاريخ :

ويکسين کے بارے ميں آگاہي

ویکسین کے بارے میں آگاہی

* ويکسين کا استعمال کن مواقع پر يا کن جگہوں پر کيا جاتا ہے ؟

ويکسين کا استعمال دو طرح کا ہے -

1-  محافظت کے طور پر

حفاظت کے طور پر اس کو بيماري  لگنے سے پہلے استعمال کيا جاتا ہے اور جسم کو اس بيماري کے خلاف پہلے  ہي آگاہ اور تيار کر ديا جاتا ہے  اور جيسے ہي  مستقبل ميں کوئي ايسا جراثيم يعني اس بيماري کا جراثيم جسم ميں داخل ہوتا ہے تو جسم آساني سے اس جرثومے کو قابو کر ليتا ہے -

2-  معالجے کے طور پر

علاج کي غرض سے اس وقت ويکسين کو استعمال کيا جاتا ہے جب انساني جسم کسي خاص بيماري کا شکار ہو چکا ہوتا ہے اور اس بيماري کو قابو کرنے  کے ليۓ بعد ميں دوائي يا علاج کے طور پر ويکسين کا استعمال کروايا جاتا ہے -

ويکسين کو اس کي تياري کے لحاظ سے مختلف گروہوں ميں تقسيم کيا جا سکتا ہے -

1- کمزور  مگر زندہ جراثيموں  سے تيار ہونے والي ويکسين

2- مردہ  جراثيموں سے تيار ہونے والي ويکسين

3- غير متحرک زہر سے تيار ہونے والي ويکسين

4-  جرثومے کے خاص حصّے کو زير استعمال لا کر تيار ہونے والي ويکسين (جاری ہے)

 

تحرير : ڈاکٹر سيد اسداللہ ارسلان

پشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

کھڑے ہو کر کام کرنے ميں افاديت

کھڑے ہو کر کام کرنا اور اچھي صحت