• صارفین کی تعداد :
  • 1579
  • 11/4/2014
  • تاريخ :

سعودي عرب ميں مظاہرين کو پانچ سے دس سال کي قيد بامشقت

سعودی عرب میں مظاہرین کو پانچ سے دس سال کی قید بامشقت

سعودي عرب ميں پانچ سعودي شہريوں کو مظاہرے ميں شرکت کے جرم ميں پانچ سے دس سال قيد بامشقت کي سزا سنائي گئي ہے-

فرانس پريس کي رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کي ايک عدالت نے پير کے دن پانچ سعودي شہريوں کو ملک کے مشرقي علاقے ميں پيدا ہونے والي بدامني کا ذمہ دار قرار ديتے ہوئے پانچ سے دس سال تک قيد بامشقت کي سزا دي ہے-

اس رپورٹ کے مطابق جن افراد کو سزا سنائي گئي ہے ان ميں دو ايسے افراد بھي ہيں جن کا جرم يہ ہے کہ وہ قطيف کے علاقے ميں ہونے والے مظاہرے کي اپنے موبائل کيمرے سے ويڈيو فيلم بنا رہے تھے-

حکومت مخالف مظاہرے کي موبائل کے ذريعے فيلم بنانے والوں کو دس اور سات سال قيد کي سزا دي گئي ہے جبکہ دوسرے افراد کوقطيف ميں ہونےوالے مظاہرے ميں شرکت کے جرم ميں پانچ سے دس سال قيد کي سزاسنائي گئي ہے-


متعلقہ تحریریں:

سوڈاني صدر سرکاري دورے پر مصر پہنچ گئے

کراچي ميں بلاول بھٹوزرداري کا بڑے جلسے عام سے خطاب