• صارفین کی تعداد :
  • 693
  • 7/25/2014
  • تاريخ :

پاکستان ميں جمعۃ الوداع پر يوم سوگ کا سرکاري اعلان

پاکستان میں جمعۃ الوداع پر یوم سوگ کا سرکاری اعلان

پاکستان نے غاصب صہيوني حکومت کي جارحيت کے خلاف سرکاري سطح پر غزہ کے عوام سے يوم يکجہتي منانے کا اعلان کر ديا ہے- فلسطيني عوام سے يکجہتي کے ليے جمعہ کے روز پاکستان ميں يوم سوگ منايا جائے گا اور سرکاري عمارتوں پر قومي پرچم سرنگوں رہے گا- غزہ کي صورت حال پر پاکستان کے وزيراعظم نوازشريف کي جانب سے يوم سوگ منانے کا اعلان کيا گيا ہے- وزير اعظم نوازشريف نے غزہ کے متاثرين کے ليے 10لاکھ ڈالر امداد دينے کا بھي اعلان کيا ہے- ياد رہے کہ غزہ پر اسرائيل نے 7 اور 8 جولائي کي درميان شب سے حملے شروع کيے تھے، اسرائيلي جارحيت کو 16 دن مکمل ہو چکے ہيں اس دوران ہلاکتوں کي تعداد 718 تک جا پہنچي ہے، دوسري جانب اقوام متحدہ ميں اسرائيل کے خلاف تحقيقات کا آغاز ہو چکا ہے اور امريکہ نے اس پر شديد رد عمل کا اظہار بھي کيا ہے، ليکن اس کے باوجود غزہ پر جارحيت کا سلسلہ نہيں رک سکا ہے-


متعلقہ تحریریں:

حماس کي جانب سے صيہوني حملوں کا منہ توڑ جواب

صيہوني شرپسند عناصر کا فلسطيني بچوں کے قتل عام کا مطالبہ