• صارفین کی تعداد :
  • 533
  • 2/15/2014
  • تاريخ :

شام ميں سعودي دہشتگردوں کي گرفتاري

شام، دہشتگردوں کی جاری شکست

شام ميں سعودي عرب کے دسيوں سکيوريٹي افسروں کو گرفتار کر ليا گيا- سعودي افسر، شام ميں تکفيري دہشتگردوں کي حمايت کرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہيں- المنار اخبار کي رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے پچاسي سيکوريٹي افسر، جن کا تعلق انٹلجنس ايجنسيوں سے ہے شام ميں گرفتار کئے گئے ہيں-ان ميں سات اعلي رتبہ افسر ہيں- سعودي عرب نے تيسرے فريق کے ذريعے شام ميں گرفتار اپنے انٹليجنس افسروں کي رہائي کي کوشش کي ہے ليکن شام کي حکومت نے سعودي کوششيں ناکام بنا دي ہيں- اس رپورٹ کے مطابق شام ميں قطر کے چودہ اعلي رتبہ فوجي افسر اور ترک انٹلجنس کے نو افسر زير حراست ہيں- قطر اور ترکي بھي دہشتگردوں کي حمايت کرنے والے ان افسروں کي رہائي کي کوشش کر رہے ہيں- کہا جا رہا ہےکہ شام کي حکومت سعودي عرب، قطر اور ترکي کے گرفتار شدہ افسروں کي فہرست جاري کرنے والي ہے- دوسري جانب سعودي عرب، ترکي اور قطر کے بہت سے سکيورٹي افسر، شام ميں دہشتگردوں کے ہمراہ ہلاک ہو چکے ہيں- ادھر اطلاعات ہيں کہ دسيوں دہشتگردوں نے شام کي فوج کے سامنے ہتھيار ڈال ديئے ہيں- العالم کے مطابق ستر دہشتگردوں نے گذشتہ روز مرکزي صوبے حمص ميں فوج کے سامنے ہتھيار ڈال ديئے- واضح رہے کہ شام ميں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امريکہ، سعودي عرب، صيہوني حکومت، ترکي اور قطر کي بھرپور حمايت حاصل ہے-

 بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

بحرين ميں آل خليفہ کے جرائم

ايران، شامي عوام اپنے مستقبل کا فيصلہ کريں