• صارفین کی تعداد :
  • 632
  • 2/2/2014
  • تاريخ :

بحرين ميں آل خليفہ کے جرائم

بحرین میں آل خلیفہ کے جرائم

بحرين ميں آل خليفہ کے کارندے، خواتين کو گرفتار کرکے انہيں بھي جسماني ايذائين پہنچا رہے ہيں- لولوء ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق آل خليفہ کےکارندوں نے حال ہي ميں ايک انقلابي خاتون ريحانہ موسوي کو گرفتار کرکے جسماني ايذائيں پہنچائي تھيں اور اس سے زبردستي اعترافات لئے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق آل خليفہ کےکارندوں نے ريحانہ موسوي کو جسماني ايذائيں پہنچانے کے بعد اسے ايک کاغذ پر دستخط کرنے پر مجبور کيا ہے- ريحانہ موسوي نے عدالت کے سامنے يہ بيان ديا ہے  تاہم آل خليفہ کي عدالت نے اس کا بيان قلم بند کرنے سے انکار کر ديا اور اس کے وکيلوں کو بھي عدالت ميں آنے کي اجازت نہيں دي- واضح رہے کہ اس سے قبل ايک اور انقلابي قيدي حسين جواد پرويز نے، رہا ہونے کے بعد ميڈيا کو بتايا تھا کہ آل خليفہ کي کال کوٹھريوں ميں قيديوں کو جسماني اور ذہني ايذائيں پہنچائي جاتي ہيں- انہوں نے کہا ہے کہ آل خليفہ کي حکومت، ملت بحرين کو انقلابي جدوجہد سے باز رکھنے کےلئے ہرطرح کے مظالم ڈھا رہي ہے- قابل ذکر ہے کہ ملت بحرين اپنے پامال شدہ حقوق کي بازيابي اور آل خليفہ کي جاہلانہ امتيازي پاليسيوں کے خلاف احتجاج کر رہي ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

بحرين، آل خليفہ کے خلاف جاري مظاہرے

 آل خليفہ کے خلاف بحريني عوام کي شديد  نفرت