• صارفین کی تعداد :
  • 2161
  • 2/2/2014
  • تاريخ :

اسلامي انقلاب، آزادي اور چين و سکون کي سوغات

اسلامی انقلاب، آزادی اور چین و سکون کی سوغات

اسلامي جمہوريہ ايران کے صوبہ اروميہ ميں آشوري عيسائيوں کي انجمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامي انقلاب، ايران کي مذہبي اقليتوں کے لئے آزادي اور چين و سکون کي سوغات لايا ہے- صوبہ اروميہ، ايران کے شمال مغرب ميں واقع ہے- اسٹينلي سيمونز نے آج ارنا سے گفتگو ميں کہا کہ ايران ميں انساني حقوق کي پامالي کے بارے ميں  صيہونيوں اور سامراجيوں کے منفي پروپگينڈوں کے برخلاف  اسلامي جمہوريہ ايران ميں مذہبي اقليتوں کو تمام حقوق حاصل ہيں اور وہ مکمل آزادي سے زندگي گذار رہي ہيں- اسٹينلي سيمونز نے کہا کہ ولايت فقيہ کا نظريہ ہي، اسلامي جمہوريہ ايران کے اہداف و مقاصد کے حصول کا ذريعہ ہے اور ايراني قوم کے اعتقادات ہي ہر زمانے ميں اس کي استقامت کا بنيادي سبب تھے اور ان ہي اعتقادات کي بنا پر ملت ايران کو دشمنوں کے مقابلے ميں کاميابي حاصل ہوئي- انہوں نے کہا کہ سرزمين ايران کے تحفظ اور اس کا دفاع کرنے پر يقين نيز رہبرانقلاب اسلامي کا اتباع، وہ اہم ترين اصول ہيں جن کے سہارے دشمنوں کو ان کے مذموم اہداف ميں ناکام رکھا گيا ہے- ادھر اروميہ ميں کليسائے شرق آشور کے پادري دارياۆش عزيزيان نے کہا ہے کہ اسلامي انقلاب اور دنيا کے ديگر انقلابات ميں يہ فرق ہے کہ اسلامي انقلاب، ملت ايران کے ايمان اور قائد کي اتباع جيسي نمعتوں سے مالا مال ہے-

 

بشکریہ آئی آر آئی بی


متعلقہ تحریریں:

ايران کا اسلامي انقلاب اور اسلامي  جوش

اسلامي انقلاب ايران کے متعلق مغربي نظريہ دانوں کي   خوش فہمي