• صارفین کی تعداد :
  • 642
  • 1/28/2014
  • تاريخ :

بغداد، سعودي عرب عراق ميں دہشتگردوں کي حمايت کررہا ہے

سعودی عرب   کی طرف سے  عراق میں دہشتگردوں کی حمایت

مغربي عراق کے صوبے الانبار کي نجات کيلئے تشکيل دي جانے والي کونسل کے چيئرمين حميد الہائس نے کہا ہے کہ سعودي عرب، عراق ميں دہشتگرد گروہوں کي سب سے زيادہ حمايت کر رہا ہے- حميد الہائس نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي عرب، عراق ميں داعش گروہ کا سب سے بڑا حامي ہے اس کے باوجود عراق کي سيکيورٹي فورسيز نے صوبے الانبار کي نجات کيلئے تشکيل دي جانے والي کونسل کے تعاون سے بھاري تعداد ميں دہشتگردوں کو ہلاک کر ديا- اس چيئرمين نے کہا کہ سعودي عرب، عراق ميں مداخلت کرتے ہوئے داعش دہشتگرد گروہ کے افراد کو صيہوني حکومت کے ساختہ مختلف قسم کے ہتھيار فراہم کر رہا ہے اور اس دعوے کے ثبوت بھي موجود ہيں- واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ، عراق اور شام ميں تشدد و بدامني پھيلا کر ان دونوں ملکوں کي سرحدوں ميں نام نہاد اپني اسلامي حکومت قائم کرنے کي کوشش کر رہا ہے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ دہشتگردي کے خلاف مہم ميں عراقي عوام اور قبائل نے بھي اپنے ملک کي حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون کرنے کيلئے اعلان آمادگي کيا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

شام ميں سرگرم بيروني طاقتيں

وہابيت کے پھيلاۆ پر انتباہ