• صارفین کی تعداد :
  • 1070
  • 12/17/2013
  • تاريخ :

معروف ذاکر اہليبيت علامہ ناصر عباس ملتاني کي شہادت

معروف ذاکر اہلیبیت علامہ ناصر عباس ملتانی کی شہادت

اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے شہر لاہور ميں نا معلوم موٹر سائيکل سوار مسلح دہشتگردوں نے مشہور و معروف ذاکر اہليبيت علامہ ناصر عباس ملتاني کو شہيد کر ديا ہے- لاہور سے ہمارے رپورٹر کے مطابق علامہ ناصر عباس ملتاني کو مسلح افراد نے ايف سي کالج کے قريب فائرنگ کا نشانہ بنايا- علامہ ناصر کو شديد زخمي حالت ميں شيخ زيد اسپتال منتقل کيا گيا ليکن وہ جانبر نہ ہو سکے- پوليس کے مطابق حملے کے وقت ان کا ڈرائيور بھي انکے ساتھ تھا جو گاڑي کو بھگا کر  فوري طور پر اسپتال لے گيا ليکن علامہ ناصر عباس جانبر نہ ہو سکے- علامہ ناصر عباس تحفظ عزاداري کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے نائب صدر اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے رکن تھے- اس اندوہناک واقعے پر مجلس وحدت مسلمين پاکستان، تحفظ عزاداري پاکستان، اور پاکستان تحريک انصاف اور متحدہ قومي موومنٹ نے شديد مذمت کرتے ہوئے جلد از جلد قاتلوں کي گرفتاري کا مطالبہ کيا ہے- جبکہ مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے تين روزہ پر امن سوگ کا اعلان کيا ہے-

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں ميں شيعہ مسلمان شخصيات خاص طور سے علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا جاتا رہا ہے مگر حکومت کي جانب سے ابتک اس قسم کے واقعات کي روک تھام کيلئے کوئي موثر اقدام عمل ميں نہيں لايا گيا ہے اور اگر کسي مجرم کو گرفتار کر بھي ليا جاتا ہے تو پيچيدہ قانوني نظام کي وجہ سے کچھ ہي روز کے اندر وہ رہا کرديا جاتا ہے-

لاہور پوليس کے مطابق مظاہرين سے مذاکرات کے بعد علامہ ناصر عباس کي ميت پوسٹ مارٹم کے ليے پير کي صبح سرکاري اسپتال روانہ کر دي گئي- ليکن احتجاج ميں شامل افراد پوسٹ مارٹم کے بعد ميت کو دوبارہ گورنر ہاۆس کے سامنے لے آئے جہاں اُن کي نمازہ جنازہ ادا کي گئي-لاہور ميں نمازہ جنازہ کي ادائيگي کے بعد علامہ ناصر عباس کي ميت کو اُن کے آبائي علاقے ملتان روانہ کر دي گئي- علامہ ناصر عباس وحدت المسليمين کے رہنما تھے- اُن کي تنظيم نے حکومت سے مطالبہ کيا کہ مجرموں کو فوري طور پر گرفتار کيا جائے-


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ميں ايک ديني مدرسے کے خلاف امريکي پابندي

حکومت پاکستان، طالبان کے ساتھ رابطہ منقطع