• صارفین کی تعداد :
  • 977
  • 8/21/2013
  • تاريخ :

پاکستان ميں ايک ديني مدرسے کے خلاف امريکي پابندي

پاکستان میں ایک دینی مدرسے کے خلاف امریکی پابندی

امريکہ نے پاکستان ميں ايک ديني مدرسے کے خلاف پابندي لگانے کا اعلان کيا ہے-امريکا کي وزارت خزانہ نے اعلان کيا ہے کہ پشاور ميں اسلامي گنج نامي مدرسے ميں دہشتگردوں کو تربيت دي جاتي ہے اور يہ مدرسہ القاعدہ اور طالبان کا حامي ہے اسلئے اس کے خلاف پابندي عائد کي جاتي ہے-

حکومت امريکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس مدرسے ميں لشکر طيبہ کا مکمل عمل دخل ہے اور يہ گروہ ہندوستان کے شہر ممبئي کے سنہ 2008 کے حملوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے جن ميں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے-

اس سے قبل سنہ 2009 ميں امريکا اور اقوام متحدہ نے پاکستان کے اس مدرسے کے اعلي عہدہ داروں کو دہشتگرد قرار ديا تھا- يہ پہلي بار ہے کہ پاکستان کے کسي ديني مدرسے کے خلاف امريکا نے اس قسم کي کوئي کاروائي کي ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

مصر کي تشويشناک صورتحال

پارا چنار ميں طالبان کے شيعہ مسلمانوں پر حملے