• صارفین کی تعداد :
  • 2449
  • 1/31/2014
  • تاريخ :

آخري نجات دہندہ تورات کي نگاہ ميں(حصہ دوم

آخری نجات دہندہ تورات کی نگاہ میں 2

آخري نجات دہندہ تورات کي نگاہ ميں

"يسي" (بعض نسخوں کے مطابق "يشي") "قوي" (طاقتور) کے معني ميں آيا ہے اور يہ حضرت داۆد (ع) کے والد کا نام ہے اور جيسا کہ ذکر ہۆا ہمارے موعود حضرت مہدي (عج) والدہ کي جانب سے ان سے جاملتے ہيں-

* "… اور زمين کي مٹي ميں سوئے ہۆوں ميں سے بہت سے لوگ جاگ اٹھيں گے --- اور وہ – جو بہت سوں کے عدل و انصاف کے ساتھ راہنمائي کريں گے – ستاروں کي مانند ہوں گے ابدالآباد تک-  اور تو اے دانيال! کلام کو خفيہ رکھ اور کتاب کو اس وقت تک مہر لگا دے---- آفرين ہے ان لوگوں پر جو انتظار کرتے ہيں‌- "

* "اگرچہ وہ تأخير ہي کيوں نہ کرے، اس کا انتظار کرتے رہنا کيونکہ وہ قطعي طور پر آئے گا اور رکے گا نہيں--- بلكہ وہ تو تمام امتوں کو اپنے پاس اکٹھا کرے گا اور تمام اقوام کو اپنے لئے فراہم کرے گا-"

* "… اور آخري ايام ميں واقع ہوگا … تمام امتيں اس کي سمت روانہ ہونگي … وہ امتوں کے درميان فيصلے اور قضاوت کرے گا … کوئي امت کسي امت کے خلاف تلوار نہيں اٹھائے گي اور اب کي بار کوئي جنگ کي آگ نہ بھڑکائے گا- "

* "… اور پھر انصاف صحرا ميں سکونت پذير ہوگا اور عدل بوستانوں ميں قيام کرےگا اور عدل کا عمل اور سلامتي اور عدل کا نتيجہ، ابدالآباد سکون و اطمينان ہوگا اور ميري قوم سلامتي کے مسکن ميں اور اطمينان بخش گھروں ميں اور پرسکون منازل ميں سکونت پذير ہوگي"- 

مزيد وضاحت کے لئے "عہد عتيق" کتاب "اشعيائے نبي" (فصل 1 و 45)، زکريائے نبي (فصل 14)، صفنيائے نبي (فصل 3)، حجي نبي (فصل 2)، سيموئيل نبي (فصل 2)، و سيموئيل نبي (فصل 12 و 23) اور حزقيل نبي (فصل 21) سے رجوع کريں-(ختم شد) 

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

کوفہ امام زمانہ (عج) کا دارالحکومت!؟

ندائے آسماني سے قبل کيا ہوگا؟