• صارفین کی تعداد :
  • 730
  • 12/17/2013
  • تاريخ :

نيلسن منڈيلا  حق کے پرستار تھے

نیلسن منڈیلا  حق کے پرستار تھے

 منڈيلا کے يہ کلمات ، حقيقي معني ميں زادي کے حصول کے لئے ان کے پر عزم ہونے کي علامت ہيں - اس زمانے ميں منڈيلا کي يہ کوشش تھي کہ انتخابات ميں  جنوبي افريقہ بلکہ براعظم افريقہ ميں سياہ فاموں کو حصہ لينے کا حق ديا جائے تاکہ سفيد فام اقليت کي طرح وہ بھي اپنے ملک کي تقدير بنانے ميں برابر کے شريک ہوں - عدالت ميں منڈيلا کے مشہور دفاعيات نے ان کي رہائي ميں ان کي کوئي مدد نہيں کي اور ججوں نے منڈيلا کو عمر قيد کي سزا سنا دي - اپني عمر قيد کے دوران وہ اٹھارہ سال روبن ‏ئيلنڈ جيل ميں رہے اور نسل پرست حکمرانوں کے تصور کے برخلاف ان کي عمر قيد کي سزاگھٹ کر 27 سال ميں محدود ہوگئي - جيل ميں منڈيلا کا نمبر 46664 تھا جو ان کي رہائي کے بعد دنيا کے مشہور ترين سياسي قيدي ميں تبديل ہوگيا - سوويت يونين اور مشرقي بلاک ميں کميونزم نظام کا شيرازہ بکھرنے جيسي عالمي تبديليوں نے امريکہ کي قيادت ميں مغربي کيمپ اور سوويت يو نين کي قيادت ميں مشرقي کيمپ کے درميان سرد جنگ کے خاتمے کے لئے حالات فراہم کرديئے اور پريٹوريا پر حکمراں نسل پرست حکومت ، سياسي دباۆ مسلط ہونے کے سبب مجبورا تسليم ہوگئي اور جيل سے نيلسن منڈيلا کي رہائي پر رضا مندي ظاہر کردي - پريٹوريا حکومت سے مغرب کيمپ کي حمايت کا منقطع ہونا  اور سرد جنگ کا خاتمہ ، جنوبي افريقہ ميں نسل پرست حکمرانوں کے لچکدار موقف اپنانے اور منڈيلا کي زادي پر رضا مندي کا اصلي سبب قرار پايا -

 فروري 1990 ميں جيل سے نيلسن منڈيلا کي رہائي ، بيسويں صدي کا اہم ترين واقعہ شمارہوتا ہے جس نے مخالفين اور پريٹوريا پر حکمراں نسل پرست حکومت کے درميان قومي شتي کے مذاکرات کے لئے حالات سازگار بنا ديئے - ان مذاکرات کے نتيجےميں جو دوسال تک انجام پائےجنوبي افريقہ ميں سياہ فاموں کے حق رائے دہي کو سرکاري طور پر تسليم کر ليا گيا اور نسل پرستانہ سامراجي نظام کے دقيانوسي قوانين ، اپريل 1994 ميں منسوخ کرديئے گئے - ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

اسعد بن علي

احمد حسين يعقوب