• صارفین کی تعداد :
  • 809
  • 12/15/2013
  • تاريخ :

بنگلاديش ميں جماعت اسلامي کے سينئر رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسي

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی

بنگلاديش ميں جماعت اسلامي کے سينئر رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسي کي سزا دينے کے بعد بنگلاديش ميں وسيع پيمانے پر فسادات بھڑک اٹھے ہيں-  اطلاعات کے مطابق عبدالقادر ملا کو جمعرات کے دن پھانسي دي گئي تھي- عبدالقادر ملا کو پھانسي کي سزا دئے جانے کےبعد مشتعل افراد سڑکوں پرنکل آئے اور گاڑيوں اور سرکاري عمارتوں کو آگ لگادي- بنگلاديش نے بعض عالمي ليڈروں بالخصوص بان کي مون  کي اپيل کے باوجود عبدالقاد ملا کو پھانسي پر لٹکا ديا- جماعت اسلامي بنگلاديش پر اکہتر کي جنگ کے دوران جنگي جرائم کے ارتکاب کے الزامات لگائے گئے تھے-

بنگلاديش ميں جماعت اسلامي کے سينئر ليڈر عبدالقادر ملا کو پھانسي ديئے جانے کے بعد ملک ميں جاري گڑبڑ ميں اب تک اکيس افراد مارے جا چکے ہيں- جمعرات کو حکومت بنگلاديش نے جماعت اسلامي کے سينئر ليڈر عبدالقادر ملا کي پھانسي کي سزا پر عمل درآمد کيا تھا جس کے بعد ملک بھر ميں فسادات بھڑک اٹھے- اطلاعات ہيں کہ جماعت اسلامي کے کارکنوں نے شہر پابنا ميں ايک وزير کے گھر کو نذر آتش کرديا ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق بنگلاديش ميں گڑبڑ پھيلنے کے بعد عبوري وزير اعظم شيخ حسينہ واجد نے حزب اختلاف کي سربراہ خالدہ ضيا پر جماعت اسلامي کي حمايت اور تشدد بھڑکانے کا الزام لگايا ہے- جماعت اسلامي نے آج پورے ملک ميں عام ہڑتال کا اعلان کيا تھا- يہ ہڑتال عبدالقادر ملا کي پھانسي پر احتجاج کرنے کےلئے بلائي گئي ہے-

پاکستان کے وزير اعظم کے خارجہ مشير سرتاج عزيز نے بنگلاديش ميں جماعت اسلامي کے سابق سربراہ عبدالقادر ملا کو پھانسي ديئے جانے کي مذمت کي ہے- سرتاج عزيز نے حکومت بنگلاديش پر الزام لگايا ہے کہ اس نے  جماعت اسلامي کے سابق سربراہ عبدالقادر ملا کو صرف اس بناء پر پھانسي دي ہے وہ پاکستان کے حامي تھے- اس سے قبل جماعت اسلامئي پاکستان کے سربراہ منور حسن نے بھي بنگلاديش ميں عبدالقادر ملا کو پھانسي ديئے جانے کي مذمت کي تھي-عبدالقادرملا کو جمعرات کي رات سنہ اکہتّر ميں جنگي جرائم کا مرتکب قرار ديتے ہوئے پھانسي ديدي گئي


متعلقہ تحریریں:

عراق ميں ايراني انجينئروں اور ملازمين پر دہشتگردانہ حملہ

خطيب جمعہ تہران : امريکہ ملت ايران کا سب سے بڑا دشمن