• صارفین کی تعداد :
  • 2730
  • 1/15/2014
  • تاريخ :

ظہور کي آمد پر امام خميني (رح) کا ظہور

ظہور کی آمد پر امام خمینی (رح) کا ظہور

يہاں ہم ظہور سے قبل امام خميني (رحمۃاللہ عليہ) کے قيام کے بارے ميں بعض احاديث سے رجوع کرتے ہيں:

روايت ہے کہ ايک روز عمر، ابوبکر اور زبير رسول اللہ (ص) کي خدمت ميں حاضر تھے جبکہ علي (ع) آپ (ص) کے جوتے مرمت کررہے تھے- رسول اللہ (ص) نے فرمايا: ہم ميں سے ايک گروہ عرش الہي کي دائيں جانب نور کے منابر پر بيٹھے ہونگے جن کے چہرے اور ان کا لباس نوراني ہوگا اور ان کے چہروں کي روشني سے ديکھنے والوں کي آنکھيں چندھيا جائيں گي--- علي (ع) نے پوچھا: يا رسول اللہ (ص)! يہ کون لوگ ہيں- فرمايا: وہ ايسے لوگ ہيں جو "روح اللہ" کے ذريعے آپس ميں دوست اور متحد ہونگے، جبکہ ذاتي اغراض اور قرابت ان کے اتحاد ميں مۆثر نہ ہوگي؛ اور وہ تمہارے شيعہ ہيں اور تم يا علي! تم ان کے امام ہو- (1)

وضاحت يہ کہ اکابرين کي رائے ہے کہ امام روح اللہ الموسوي الخميني (رح) کے زمانے تک اس طرح کا کوئي روح اللہ ظہور پذير نہيں ہوا ہے-

امام موسي کاظم (ع) کي حديث بھي اس بات کي تأئيد کرتي ہے جہاں آپ (ع) فرماتے ہيں: ايک مرد قم سے قيام کرکے لوگوں کو حق کي طرف دعوت دے گا- ايک گروہ جن کے دل لوہے کے ٹکڑوں کي مانند ہيں، ان کے گرد جمع ہونگے، واقعات و حوادث انہيں پريشان نہ ہونگے، مغموم نہيں ہونگے اور خوف و وحشت سے دوچار نہ ہونگے، وہ خدا پر توکل کرتے ہيں اور (بہتر) انجام پرہيزگاروں کے لئے ہے- (2)

 

حوالہ جات:

1- آينده و آينده سازان محمد دشتي ص 69- 68 - الزام الناصب ص جلد 2 - بحار الانوار جلد 65 ص 139.

2- روزگار رهائي ص 785 . عصر ظهور علي کوراني ص 237 و 32 . الملاحم و الفتن ص 38. سفينه البحار جلد 2 . آينده و آينده سازان محمد دشتي ص 70 . بحار الانوار ج 57 ص 216 . مهدي منتظر . جواد خراساني ص 113 از کتاب تاريخ قم.

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

کيا اہل سنت امام مہدي (عج) کے معتقد ہيں؟ 2

حديث مہدويت صحيحين ميں 2