• صارفین کی تعداد :
  • 2555
  • 12/14/2013
  • تاريخ :

کيا اہل سنت امام مہدي (عج) کے معتقد ہيں؟ 2

کیا اہل سنت امام مہدی (عج) کے معتقد ہیں؟ 2

کيا اہل سنت امام مہدي (عج) کے معتقد ہيں؟ 1

صحاح اہل سنت ميں مہدي (عج) کے نام سے ابواب قرار ديئے گئے ہيں اور ان ابواب ميں رسول اللہ (ص) کي حديثيں نقل ہوئي ہيں؛ مثال کے طور پر:

1- عبدالله بن مسعود رسول خدا (ص) سے نقل کرتے ہيں کہ "دنيا کا اختتام نہ ہوگا حتي کہ ميرے اہل بيت سے ايک مرد ـ جو ميرا ہم نام ہے ـ عرب پر حکومت کرے"- (1)

ترمذي نے يہ حديث نقل کرنے کے بعد لکھا ہے: "يہ حديث صحيح ہے" نيز کہا ہے: مہدي (عج) کے بارے ميں حديثيں علي، ابو سعيد، ام سلمہ اور ابوہريرہ نے رسول اللہ (ص) سے نقل کي ہيں-

ابوسعيد (الخدري):

رسول اللہ نے فرمايا: "زمين ظلم و ناانصافي سے بھر جائےگي پس ميرے خاندان سے ايک مرد ظاہر ہوگا جو سات يا نو سال تک حکومت کے گا اور زمين کو عدل و انصاف سے مالامال کرے گا"- (2)  

بہت سے سني علماء نے احاديث مہدي (عج) کو متواتر قرار ديا ہے اور ان کے تواتر کو دوسروں سے نقل کيا ہے اور ان پر اعتراض نہيں کيا ہے- ابن حجر ہيثمي "صواعق المحرقہ" ميں اور شبلنجي "نورالابصار" ميں، ابن صباغ "فصول المہمہ" ميں، محمد صبان نے "اسعاف الراغبين" ميں، گنجي شافعي نے "البيان" ميں، شيخ منصور علي نے "غايۃالمأمول" ميں، السويدي نے "سبائک الذہب" ميں اور دوسروں نے اپني کتب ميں اسي تواتر کو ضعف سند کا ازالہ، قرار ديا ہے؛ بطور مثال عسقلاني لکھتے ہيں: "متواتر روايت يقين کا باعث بنتا ہے اور اس پر عمل کے لئے بحث کي ضرورت نہيں ہے"- (3)  

سيد احمد شيخ الاسلام اور مفتي شافعي نے لکھا ہے کہ مہدي (عج) کے بارے ميں منقولہ احاديث کثير اور متواتر ہيں جن ميں صحيح اور ضعيف حديثيں پائي جاتي ہيں، ليکن چونکہ احاديث کثير اور ان کے راوي اور مۆلفين بھي کثير ہيں لہذا ايک حديث دوسري حديث کو تقويت پہنچاتي ہے اور سب مل کر يقين کا شبب بنتي ہيں- (4)   

 

حوالہ جات:

1- سنن ترمذي، ج 3، دار الفكر للطباعة والنشر والتوزيع: بيروت ص 343. ينابيع الموده، قندوزي الحنفي، طبع سال 1416، ج 3، ص 256، البيان في اخبار صاحب الزمان، تأليف محمد بن يوسف شافعي، طبع نجف، ص 57-

2- مسند احمد، ج 3، ص 28. نابيع الموده، ج 2، ص 227-

3- نزهة النظر تأليف احمد بن حجر عسقلاني، ط كراچي، ص 12-

4- فتوحات الاسلاميه، ط مكه، ط اولي، ج 2، ص 205-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

آخر الزمان اور فتنہ و آشوب

انتظار قرآن کي نگاہ ميں