• صارفین کی تعداد :
  • 719
  • 12/8/2013
  • تاريخ :

ايران کے زرائع ابلاغ کے اثرات پر تشويش

ایران کے زرائع ابلاغ کے اثرات پر تشویش

متحدہ عرب امارات کے ايک تحقيقاتي مرکز کے ڈپٹي ڈائريکٹر نے عرب ملکوں خاص طور پر خليج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک ميں مخاطبين پر اسلامي جمہوريہ ايران کے ذرائع ابلاغ کے وسيع اثرات کے حوالے سے تشويش کا اظہار کيا ہے- العالم کي رپورٹ کے مطابق نامہ نگاروں کي يونين کے اجلاس ميں " عبداللہ سند السويدي " نے دعوي کيا کہ ايران علاقے ميں اپنے موقف کي ترويج و اشاعت کے مقصد سے پرنٹ و اليکٹرانک ميڈيا پر لاکھوں ڈالر خرچ کررہا ہے، " السويدي " نے العالم نيوز چينل کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ ٹي وي چينل ايران کے علاقائي منصوبوں کو آگے بڑھانے اور علاقائي رائے عامہ کو قانع کرنے کے لئے اپني سرگرمياں جاري رکھے ہوئے ہے اور ايران علاقے کي سيکورٹي کے لئے کسي بھي قسم کا کوئي خطرہ نہيں ہے- " السويدي " نے کہا کہ ہمارے ذرائع ابلاغ ميں اصلاح کي ضرورت ہے اور مغربي ميڈيا ميں ہمارا چہرہ مسخ کرکے پيش کيا جاتا ہے اور اس دائرے ميں جن مسائل کا ہميں سامنا ان ميں ڈيموکريسي ، سياسي اصلاحات ، انساني حقوق کے مسائل ، اور خواتين کے حوالے سے پيش آنے والے مسائل اور آزادي بيان کے مسائل شامل ہيں-

 

اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

انقلاب اسلامي ظلم کا مخالف اور اس سے پرہيز کا پيغامبر

صدر مملکت روحاني، ايران ايٹمي ہتھيار تيار کرنے کے درپے نہيں