• صارفین کی تعداد :
  • 661
  • 11/18/2013
  • تاريخ :

پاکستان، جمعہ کے روز يوم احتجاج منانے کا اعلان

پاکستان، جمعہ کے روز یوم احتجاج منانے کا اعلان

 اردو ریڈیو  تھران کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق  مجلس وحدت مسلمين نے جمعہ کے روز کو يوم عظمت نواسہ رسول (ع) کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر ميں امن کے دشمنوں کے خلاف احتجاجي مظاہروں کا اعلان کيا -

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين کے سيکريٹري جنرل علامہ ناصر عباس جعفري نےاسلام آباد ميں مرکزي کابينہ کے اجلاس کے بعد نيوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ راولپنڈي کي تحقيقات کيلئے بنائے جانے والے جوڈيشل کميشن کي تشکيل کي تائيد کرتے ہوئے مطالبہ کيا کہ کميشن کي تحقيقات کا دائرہ کار فقط سانحہ راولپنڈي تک محدود نہ کيا جائے بلکہ يہ کميشن سانحہ ڈھوک سيداں، لاہور ميں ہونے والے سانحہ يوم علي (ع)، سانحہ ڈيرہ غازي خان اور سانحہ چکوال کي بھي تحقيقات کرے، جس کي بھينٹ سينکڑوں بے گناہ لوگ چڑھے-

علامہ ناصر عباس جعفري نے کہا کہ کيا راولپنڈي کے جلوس کے روٹ ميں فقط ايک ہي مسجد تھي؟ يا درجنوں اور بھي مساجد تھيں، اگر تھيں تو مسئلہ فقط ايک خاص جگہ پر ہي کيوں پيش آيا-؟ جب مقامي انتظاميہ طے کرچکي تھي کہ تمام جمعہ کے اجتماعات دن دو بجے ختم کر ديئے جائيں گے تو کيوں تين بجے تک ايک خاص جگہ سے نواسہ رسول (ص) کے بارے ميں ہرزہ سرايي اور توہين کا انتظار کيا جاتا رہا-

درايں اثنا مفتي منيب الرحمان نے تمام متاثرہ طبقوں سے صبر و استقامت کي اپيل کي ہے جبکہ مفتي محمد رفيع عثماني نے سانحہ کے ذمہ داروں کو غير ملکي ايجنٹ اور اسلام اور پاکستان کا دشمن قرار ديا- جماعت الدعوۃ پاکستان کے امير حافظ محمد سعيد نے کہا کہ سانحہ راولپنڈي ميں غير ملکي ہاتھ ملوث ہے جسے بے نقاب کرنا ضروري ہے- لاہور ميں ہونے والے شيعہ سني علماء اور اکابرين کے مشترکہ اجلاس ميں سانحہ راولپنڈي کو حکومتي غفلت کا نتيجہ قرار ديا گيا-


متعلقہ تحریریں:

عزاداري کے مراسم  ہدايت کا سرچشمہ

حکومت پاکستان، طالبان کے ساتھ رابطہ منقطع