• صارفین کی تعداد :
  • 732
  • 11/13/2013
  • تاريخ :

عزاداري کے مراسم  ہدايت کا سرچشمہ

عزاداری کے مراسم  ہدایت کا سرچشمہ

کربلا کا واقعہ اسلامي تاريخ کا ايک اہم واقعہ ہے جو مسلمانوں کے ليۓ ايک سبق ہے - اس واقعہ نے اسلام کو زندہ رکھا اور اسلام کي سربلندي کي خاطر آل رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے اپني جانوں کا نذرانہ پيش کرکے باطل کے سامنے حق کي فتح کي ايک عظيم  مثال قائم کر دي جو رہتي دنيا تک کے انسان کے ليۓ  مشعل راہ رہے گي - جب تک انسان عزاداري ميں لگا رہتا ہے بہت سي برائيوں اور منکرات سے محفوظ رہتا ہے باطل کے اجتماعات اور گناہ کي محفل سے دور ہو جاتا ہے يہ مختصر سي دوري بھي بہت غنيمت ہے اس سے يہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کا دل پوري طرح مردہ نہيں ہوا ہے حيات کے کچھ اثرات ضرور باقي ہيں بلکہ وہ اتنے طاقتور بھي ہيں کہ وہ انسان کو گناہ کي محفلوں سے نکال کر عزاداري کي مجلسوں ميں شريک کر ديتے ہيں، يعني يہ جذبہ خيراگر ذرا نم ہو جائے تو بڑا ذرخيز ثابت ہوگا شہدائے کربلا کي ياد فقط اس حد تک نہيں ہے کہ اسے منبروں سے پڑھا جائے اور بياں کيا جائے اور لوگوں کے احساسات متاثر ہوں بلکہ يہ حادثہ پوري تاريخ ميں عظيم انقلابوں کا سرچشمہ رہا ہے اور وقت کے يزيد کے خلاف ايک آواز ہے، ظالم کے خلاف ايک آواز ہے، امام حسين (ع) نے جس مقصد کے لئے قرباني دي اسي کے تسلسل کا نام عزاداري ہے- درحقيقت عزاداري تسلسل عاشورا ہے، کربلا ايک پيکار کا نام ہے، کربلا ايک نبرد کا نام ہے

شہدائے کربلا نے دنيا کو ايک ايسا چراغ ديا جو قيامت تک لوگوں کو منور کرتا رہے گا، حضرت امام حسين(ع) نے دينِ حق کو قائم کرنے اور باطل کو مٹانے کي خاطرجوعظيم کارنامہ انجام ديا اس کي مثال تاريخ عالم وآدم ميں نظر نہيں آتي ہے اسلام دشمن طاقتوں نے دين اسلام کو منہدم کرنے کي جو منظم سازش تيار کي تھي اور جوايک منظم منصوبے کے تحت يزيد کي شکل ميں نماياں ہوئي تھي، امام حسين (ع) نے اپنے قيام سے سازش کے سارے تار و پود اس طرح بکھير ديئے کہ خود يزيد کے محل سے اذان کي آواز آنے لگي، امام حسين کا تذکرہ ايک صدا ہے، ايک آواز ہے جو انسان کو اس حقيقت کي طرف متوجہ کرتي رہتي ہے کہ ہوشيار رہنا دشمنوں کے نقشوں سے غافل نہ رہنا اور کبھي بھي ان کو اپنے منصوبوں ميں کامياب نہ ہونے دينا چاہيئے اس کي خاطر تم کو بہت بڑي قرباني کيوں نہ دينا پڑے-

بہرحال محرم الحرام کے ايام ميں لوگ نواسئہ رسول (ص)حضرت امام حسين (ع) کا غم مناتے ہيں اور يہ وہ مہينہ جس ميں خون تلوار پر غالب آيا اور حق کي فتح ہوئي اور ظالم کا اس وقت نام لينے والا کوئي نہيں ہے-اس مہينے کے تقدس اور مسلمانوں کے مابين اتحاد و وحدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہميں دشمنان اسلام کي سازشوں کو ناکام بنانا چاہئيے اس لئے کہ حضرت امام حسين (ع) نواسئہ رسول ہيں اور اس کا غم سب مناتے ہيں اور اس سلسلے کو اسي طرح قائم و دائم رکھنا چاہئيے  اور  اسلامي تاريخ کي اس مثال سے سبق سيکھنے ہوۓ ہمارے موجود حکمرانوں کو بھي باطل سے ڈرنے کي بجاۓ ان کے سامنے حق کي آواز کو بلند کرنا چاہيۓ - ( ختم شد )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

علاقائي ممالک ميں امريکي دہشتگردي

طالبان اور علاقائي  دہشتگردي