• صارفین کی تعداد :
  • 785
  • 8/28/2013
  • تاريخ :

بحران شام کے سلسلے ميں مغرب کے رويّے پر ويٹيکن کي تنقيد

بحران شام کے سلسلے میں مغرب کے رویّے پر ویٹیکن کی تنقید

ويٹيکن کے سرکاري اخبار اوسرويٹررومانو نے بحران شام کے بارے ميں مغربي ملکوں کے طرز عمل کو ہدف تنقيد بناتے ہوئے ان سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ شام کے سلسلے ميں منطقي طريقہ اختيار کريں- پريس ٹي وي کے مطابق اس اخبار نے لکھا ہے کہ ايسا معلوم ہوتا ہے کہ عالمي طاقتيں، منطقي تدابير اختيار کرنے کے بجائے شام پر حملے کي فراق ميں ہيں جبکہ مسائل کو حل کرنے ميں مذاکرات سے بڑھ کر کوئي طريقہ بہتر نہيں ہے-

دنيائے کيتھوليک کے رہنما پوپ فرانسيس نے بھي حال ہي ميں عالمي برادري سے اپيل کي ہے کہ وہ شامي عوام کي مدد اور اس ملک کے بحران کا پر امن راہ حل تلاش کرنے کي بھرپور کوشش کريں- اقوام متحدہ ميں ويٹيکن کے مستقل  مندوب نے بھي بحران شام  اوراس ملک کي حکومت پر عائد کئے جانے والے الزامات کے سلسلے ميں انصاف سے کام لئے جانے کي ضرورت پر تاکيد کي ہے-

قابل ذکر ہے کہ امريکہ و برطانيہ سميت بعض مغربي ممالک، شام کي حکومت پر کيميائي ہتھياروں کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف فوجي حملہ کرنے کي کوشش کررہے ہيں جس سے علاقے کے حالات مزيد ابتر ہوسکتے ہيں- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام کي حکومت، ہميشہ يہ دعوي کرتي رہي ہے کہ اس نے کيميائي ہتھياروں کا استعمال نہيں کيا ہے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

کشمير کي لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا جاري تبادلہ

يوم القدس اور ايراني  قيادت