• صارفین کی تعداد :
  • 532
  • 4/30/2013
  • تاريخ :

وزير اعظم پر قاتلانہ حملے کي مذمت

ایران کی وزارت خارجہ

 اردو ریڈیو تھران ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق  اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ  کے ترجمان رامين مہمان پرست نے شام کے وزير اعظم پر دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے کي مذمت کي ہے-

فارس خبررساں ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق رامين مہمان پرست نے گزشتہ شب  شام کے وزير اعظم وائل الحلقي پر دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے کي مذمت کرتے ہوئے اس دہشتگردانہ کارروائي ميں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کے ساتھ اظہار ہمدردي کيا- واضح رہے کہ شام کے وزير اعظم وائل الحلقي پر ہونے والے قاتلانہ حملے ميں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہيں جبکہ وزير اعظم بال بال بچ گۓ ہيں-

رامين مہمان پرست نے اس بات کو بيان کرتے ہوئے ، کہ اس دہشتگردانہ اقدام سے ايک بار پھر شام ميں دہشتگردوں کا حقيقي چہرہ اس ملک کے عوام کے سامنے آگيا ہے ،   اس دہشتگردانہ حملے کا ذمےدار ان علاقائي اور عالمي طاقتوں کو قرار ديا جو شام ميں کھلے بندوں دہشتگردوں کي مالي اور لاجيسٹک امداد کرتي ہيں-

 

متعلقہ تحریریں:

روس کي شام کے بحران کو مذاکرات کے ذريعہ حل کرنے کي تاکيد