• صارفین کی تعداد :
  • 789
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

پاکستان اور ايران  گيس پائپ لائن

پاکستان اور ايران  گيس پائپ لائن

پاک ايران " امن پائپ لائن " منصوبہ

ايران ايک آزاد اور خودمختار ملک ہے جس نے کبھي بھي بين الاقوامي طاقتوں کے دباۆ کو قبول نہيں کيا  ہے -  پاکستان نے بھي اس بار اپني ضروريات کو محسوس کرتے ہوۓ امريکي مخالفت کے باوجود  " امن پائپ لائن " منصوبے کو عملي جامعہ پہنانے کے ليۓ قدم بڑھايا ہے -  پاک ايران سرحدي پوائنٹ گبد پر ايک  پُروقار تقريب ميں  صدر زرداري اور ايراني صدر احمدي نژاد نے  اس منصوبے کا سنگ بنياد رکھا، پاکستان کو 75 کروڑ مکعب فٹ يوميہ گيس اور 2 ہزار ميگا واٹ بجلي حاصل ہوگي، منصوبہ 2 سال ميں مکمل ہوگا-

افتتاحي تقريب سے خطاب ميں صدر پاکستان آصف علي زرداري کا کہنا تھا کہ کوئي ہميں ہماري شناخت نہ بتائے- ہم اپنے ہمسائے تبديل نہيں کرسکتے- ہماري واحد شناخت پاکستان ہے، اس پر کسي کو ابہام نہيں ہونا چاہيے- صدر زرداري کا کہنا تھا کہ ہم کسي کے خلاف نہيں، بلکہ سب کي مدد کرنا چاہتے ہيں- ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں کي مدد سے ہم نے اپنے پاğ پر کھڑا ہونا ہے- صدر زرداري نے کہا کہ دنيا کا امن پاکستان کے امن سے منسلک ہے اور گيس پائپ لائن منصوبہ ہمارے لئے بہت اہميت رکھتا ہے- ان خيالات کا اظہار انہوں نے پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبے کي سنگ بنياد رکھنے کي تقريب کے موقع پر پاک ايران سرحدي پوائنٹ گبد زيرو پر کيا- اس موقع پر دونوں رہنماوءں نے ايک دوسرے کو مبارکباد پيش کي اور آج کے دن کو تاريخي دن قرار ديا-

پاکستاني صدر آصف علي زرداري نے اس موقع پر کہا کہ اسلامي دنيا کو بہت سي مشکلات کا سامنا ہے اور ان حالات ميں پاکستان کا کردار کليدي ہوگا- انہوں نے يہ بھي کہا کہ پاکستان اور ايران مذہب و ثقافت کے رشتے سے جڑے ہوئے ہيں اور ہميں اپنے استحکام کيلئے ايران سے سبق سيکھنے کي ضرورت ہے-

ايراني کمپني تدبير تہران سے پاکستان کے شہر نواب شاہ تک 781 کلوميٹر پائپ لائن بچھائے گي جبکہ ايران نے اپنے ملک ميں گيس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کر ليا ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير پٹروليم رستم قاسمي نے کہا ہے کہ پاکستان ميں گيس پائپ لائن بچھانے کا کام عنقريب شروع ہو جائے گا- رستم قاسمي ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کے بارے ميں پاکستاني حکام سے بات چيت کے ليے اسلام آباد پہنچے ہيں- اسلام آباد پہنچنے پر انہوں نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ ايران اپنے سرمائے سے پاکستان ميں گيس پائپ لائن بچھانے کا کام عنقريب شروع کر دے گا- پاکستان ميں توانائي کے بحران کے پيش نظر اس گيس پائپ لائن منصوبے کو بہت ہي اہم قرار ديا جا رہا ہے- (  جاري ہے )

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان