• صارفین کی تعداد :
  • 712
  • 2/25/2013
  • تاريخ :

کوئٹہ  پھر سے لہولہان

کوئٹہ  پھر سے لہولہان

کوئٹہ  ميں شيعہ برادري پھر لہولہان

کيراني روڈ  پر ہونے والے اس دردناک سانحہ نے پھر سے اہل وطن کو کربناک کيفيت ميں مبتلا کر ديا ہے -  عورتوں  اور بچوں سميت  ايک بار پھر سينکڑوں  افراد دہشتگردي کي نظر ہو گۓ -  لگتا يہ ہے کہ پاکستان ميں شيعہ برادري کا قتل عام ايک سوچي سمجھي سازش کے تحت ہو رہا ہے -  انساني عقل يہ بات تسليم کرنے کو تيار نہيں ہے کہ ايک انسان اتنا ظالم بھي ہو سکتا ہے - دل يہ بات ماننے کو تيار نہيں ہے کہ درد دل رکھنے والا انسان    اتنے سارے انسانوں کا ايک ساتھ کيسے لہولہان کر سکتا ہے -  اس طرح کا ظلم کرنے والے افراد نہ صرف ملک و قوم کے دشمن ہيں بلکہ يہ انسانيت کے بھي بدترين دشمن ہيں -

 يہ دہشتگرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر  امريکي عزائم کو پورا کر رہے ہيں - يہ دہشتگرد اپني انا کي خاطر معصوم شہريوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہيں - دہشتگرد جو بھي ہوں ، وہ مقامي افراد ہوں يا   غير ملکي ، ان کي امداد کہيں سے بھي ہوتي ہو ، حکومت وقت اور پاکستان کے صاحب اقتدار افراد کي يہ ذمہ داري بنتي ہے کہ ان کي چالوں کو سمجھتے ہوۓ اور ان کے ذرائع معلوم کرتے ہوۓ ان کي طاقت کو توڑا جاۓ اور اپني عوام کو تحفظ فراہم کيا جاۓ - لشکر جھنگوي  جيسي دہشتگرد تنظيموں کے  ٹھکانوں کو ختم کيا جاۓ اور  اس جيسي تنظيموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کيفرکردار تک پہنچايا جاۓ تاکہ معصوم شہريوں کے  قتل عام کو روکا جا سکے -

يہ سچ ہے کہ بلوچستان کي جغرافيائي حيثيت  بہت ساري بين الاقوامي طاقتوں کے ليۓ  اہميت کي حامل ہے اور اس کے پيش نظر  بہت سارے ممالک بلوچستان ميں  دہشتگردي کي کاروائيوں ميں ملوث ہيں - يہ بھي سچ ہے کہ  دہشتگردوں کا مقصد  پاکستاني معاشرے ميں فرقہ واريت پھيلانا ہے  تاکہ شيعہ اور سني ايک دوسرے کي جان کے دشمن بنے رہيں -  ہم جانتے ہيں کہ پاکستان  اور اسلام کے دشمن اسلامي ممالک  ميں غير يقيني کي کيفيت برقرار رکھنا  چاہتے ہيں - دشمن مخفي ہو يا واضح ، دہشتگرد مقامي ہوں يا بيروني ، اسلحہ ملکي ہو يا غير ملکي  مگر اس دہشتگردي کے نتيجے ميں نقصان ملک و قوم کو ہي ہو رہا ہے اور  عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کي اولين  ذمہ داري بنتي ہے - اس ليۓ  حکومت وقت کو چاہيۓ کہ ان دہشتگردوں کو بےنقاب کرے اور ان کے خطرناک عزائم کو خاک ميں ملاۓ -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان