• صارفین کی تعداد :
  • 675
  • 2/25/2013
  • تاريخ :

کوئٹہ  ميں شيعہ برادري پھر لہولہان

کوئٹہ  ميں شيعہ برادري پھر لہولہان

تاريخ سے يہ اچھي طرح واضح ہے کہ حق کي آواز کو بلند کرنے کے ليۓ حق کے علمدار ہميشہ سے اپنے خون کا نذرانہ پيش کرتے آ رہے ہيں - حق گو ہميشہ سے باطل سے ٹکراتا رہا ہے مگر کبھي بھي سرنگوں نہيں ہوا - جب کبھي بھي يزيديت نے سر اٹھانے کي کوشش کي تو حسينيت نے تاريخ کے قرطاس پر اپنے سرخ لہو سے داستان حريت رقم کرکے اس کي رسوائي کا سامان فراہم کيا- تلوار نے خون کو جتنا دبانے کي کوشش کي وہ اتنا ہي افق تاريخ پر شفق کي سرخي کي مانند چھاتا ہي چلا گيا - سچ کي آواز کو کبھي بھي نہيں دبايا جا سکا اورجب بھي سچ بولنے والوں  کو باطل قوتوں نے اپنے ظلم سے ڈرانے دھمکانے کي کوشش کي تو وہ پکار اٹھے -

ہم حق کے پرستار ہيں ہم حق کے پرستار

جو بات بھي سچي ہو سردار کہيں گے

حاليہ دنوں ميں ہونے والا کوئٹہ ميں دہشتگردي کا واقعہ کم و بيش ايک ماہ ميں دوسرا بڑا واقعہ ہے جس ميں شيعہ فرقے سے  تعلق رکھنے والے  متعدد افراد شہيد  ہوۓ - پہلے واقعہ کے بعد بلوچستان کي حکومت کو ختم کرکے وہاں پر گورنر راج کا نفاذ عمل ميں لايا گيا تاکہ حکومتي نااہلي  اور انتظامي امور ميں پائي جانے والي خاميوں پر قابو پاتے  ہوۓ امن و امان کي صورتحال کو  بہتر بنايا جاۓ مگر حاليہ دنوں ميں پيش آنے والا کوئٹہ ميں دہشتگردي کا دوسرا  واقعہ بہت ہي چونکا دينے والا ہے - اس واقعہ  ميں  ہزارہ برادري سے تعلق رکھنے والے سينکڑوں گھر برباد ہوۓ - اس واقعہ کے بعد يہ  واضح ہو گيا ہے کہ دہشتگرد بہت مضبوط ہيں  اور  وہ جہاں چاہتے ہيں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہيں - کوئٹہ کے باسي ابھي علمدار روڈ کے شہداء کو ہي  نہ بھول پاۓ تھے کہ  ايک بار پھر ان کو اپنے پياروں کے لہو  کو کوئٹہ  ميں بہتے ہوۓ ديکھنا پڑا-پاکستاني معاشرے  کے ہر شعبہ زندگي  سے تعلق رکھنے والا فرد اس واقعہ  پر حيران و پريشان  ہے - ملک کي نااہل  انتظاميہ ان دہشتگردوں کے سامنے بےبس نظر آ رہي ہے - شہداء کے خاندان ميتوں کے ساتھ  سراپا احتجاج بن کر اپنے ملک کے  حکمرانوں کو پکار  رہے ہيں کہ  خدارا اب بھي وقت ہے خواب غفلت سے بيدار ہو  جاۆ -  

( جاري ہے )

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سعودي عرب ميں  آمر حکومت