• صارفین کی تعداد :
  • 3856
  • 7/8/2012
  • تاريخ :

ہم اہل بيت سے کسي کا بھي قياس نہيں کيا جاسکتا

امام حسن علیہ السلام

اميرالمؤمنين عليہ السلام فرماتے ہيں: نحن أهل البيت لا يقاس بنا أحد-

ہم اہل بيت سے کسي کا بھي قياس نہيں کيا جاسکتا (کبھي بھي کسي کے بارے ميں نہيں کہا جاسکتا کہ فلان شخص اہل بيت رسول کي مانند ہے)-

اور پھر وہي امام علي عليہ السلام فرماتے ہيں: زمانے کے لوگوں نے ميرا رتبہ گرايا پھر گرايا اور پھر گرايا حتي کہ کہنے لگے "علي اور معاويہ!" يہاں بھي بعض دوسروں کو امام حسن کے برابر لانا مشکل ہوتا ہے تو بادشاہ وقت حکم ديتا ہے "گرادو امام حسن کا رتبہ حتي کہ وہ ميرے برابر ہوجا‏ئيں تو اب کوئي بات نہيں ملتي تو شاديوں والا افسانہ گڑھ ليا جاتا ہے-

چنانچہ ہم نے اپنے مجروح دل کو دلاسا دينے کے لئے ان احاديث کا سہارا ليا آخر حسنين کريمين حضرت ذوالجلال کا آ‏ئينۂ جلال و جمال ہيں؛ دين کے محاف1 اسلام کو زندہ کرنے والے اور احکام قرآن کي بقاء کي ضمانت دينے والے ہيں؛ دونوں نے دين کے تحفظ کي خاطر ابوسفيان کے بيٹے اور پوتے کے ہاتھوں جام شہادت نوش کيا ہے؛ اور دونوں نے دين کي حفاظت کے لئے مشيت الہيہ پر عمل کيا؛ وہ معصوم ہيں اور حضرت سيدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ عليہا فرماتي ہيں: "ما يشاءون الا ان يشاء الله اہل بيت (ع) کوئي کام نہيں چاہتے سوائے اس کے جو اللہ نے چاہا ہو بالفاظ ديگر وہ وہي چاہتے ہيں جو اللہ نے چاہا ہو-

تحرير:  ف-ح-مہدوي

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

امام حسن عليہ السلام اور تہمت طلاق