• صارفین کی تعداد :
  • 1827
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 17

امام علی

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 13

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 14

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 15

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 16

بقلم حميد قرباني

... اور اللہ تعالي نے حکم ديا کہ رسول اللہ مسلمانوں سے "وُلاةِ امر" کا تعارف کرائيں؛ جس طرح کہ آپ (ص) نے لوگوں کو نماز، روزہ، زکواة اور حج سکھايا مجھے غدير خم کے مقام پر امام مقرر فرمايا؛ اور اس کے بعد آپ (ص) نے خطبہ ديا اور خطبے کے ضمن ميں فرمايا: "أَيُّهَا النَّاسُ أَ تَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ مَوْلَايَ وَ أَنَا مَوْلَى الْمُۆْمِنِينَ وَ أَنَا أَوْلَى بِهِمْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟"- (43)

اے لوگو! کيا تم جانتے ہو کہ خداوند متعال ميرا مولا اور سرپرست ہے اور ميں مۆمنين کا مولا اور سرپرست ہوں اور ميں ان کے اوپر ان کي اپني ذات سے بھي زيادہ تصرف رکھتا ہوں؟ سب نے تصديق کي اور پھر فرمايا: يا علي! اٹھو اور ميں اٹھا اور پھر فرمايا: "من کنت مولاه فهذا علي مولاه اللهم وال من والاه و عاد من عاداه"؛ جس کا ميں مولا ہوں يہ علي اس کے مولا ہيں، خداوندا! محبت کر اس کي جو ان سے محبت کرے اور دشمني کر اس سے جو ان سے دشمني برتے- اس کے بعد سلمان نے اٹھ کر عرض کيا: يا رسول اللہ (ص)! لوگ علي (ع) کو کس طرح اپنا ولي اور سرپرست اور اولي بتصرف جانيں؟ فرمايا: بالکل اسي طرح جس طرح کہ وہ مجھے اپنا ولي، سرپرست اور اولي بتصرف سمجھتے ہيں پس ميں جس کي نسبت اولي اور اس کي اپني ذات سے زيادہ اس پر حق تصرف رکھتا ہوں يہ علي بھي اسي طرح اولي ہيں اور مۆمنين کي نسبت ان پر ان کي ذات سے زيادہ حق تصرف رکھتے ہيں اور اس کے بعد يہ آيت نازل ہوئي: "الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ أَتمَْمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتىِ..." (44) پس رسول اللہ (ص) نے تکبير کہي اور فرمايا: اللہ اکبر ميري نبوت کے اتمام پر اور اللہ کے دين کي تکميل ميرے بعد علي (ع) کي ولايت سے عبارت ہے؛...

-------------

مآخذ:

43. سورہ مائده / 3-

44. صحيح مسلم، باب فضل علي عليه السلام، حديث 2408-