• صارفین کی تعداد :
  • 1885
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 8

امام علی

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 4

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 5

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 6

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 7

بقلم حميد قرباني

فخر رازي نے اپني تفسير ميں اس آيت کے بارے ميں لکھا ہے: آيت " و من الناس من يشري نفسه..." علي ابن ابي طالب عليہ السلام کي شان ميں اس وقت نازل ہوئي جب رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم مکہ معظمہ سے غار کي طرف تشريف لے گئے اور علي عليہ السلام آپ (ص) کے بستر پر سو گئے؛ اور مروي ہے کہ جب علي بن ابي طالب عليہ السلام رسول اللہ صلي اللہ عليہ و الہ و سلم کے بستر پر سوگئے جبرئيل (ع) آپ (ع) کے سرہانے اور ميکائيل (ع) پاğ کي طرف کھڑے ہوگئے اور جبرائيل (ع) ندا دے رہے تھے: "آفرين ہے آپ پر، کون ہوسکتا ہے آپ کي طرح اے پسر ابوطالب!؟ خداوند متعال فرشتوں کے سامنے آپ پر فخر و مباہات کرتا ہے، اور اسي حال ميں يہ آيت نازل ہوئي- (24)

4- علي (ع) کي ولايت، دين کي تکميل اور کفار کي مايوسي

"الْيَوْمَ يَئسَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن دِينِكُمْ فَلَا تخَْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ أَتمَْمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتىِ وَ رَضِيتُ لَكُمُ الْاسْلَامَ دِينًا"- (25)

آج کافر لوگ تمہارے دين کي طرف سے نااُميدہو گئے ہيں تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو- آج ميں نے تمہارے دين کوکامل کر ديااور تم پر اپني نعمت پوري کر دي اور تمہارے لئے اسلام کو بحيثيت دين کے پسند کر ليا-

مختلف شيعہ اور سني ذرائع سے منقول ہے کہ يہ آيت غدير کے روز اميرالمۆمنين عليہ السلام کي ولايت کے اعلان کے بعد نازل ہوئي ہے- [ابلاغ ولايت سے قبل يہ آيت نازل ہوئي: "يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ"، (26)

-------------

مآخذ:

24. مائده / 3-

25. مائده / 67-

26. تاريخ دمشق 42/237-