• صارفین کی تعداد :
  • 1845
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 6

علي(ع)

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 2

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 3

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 4

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 5

بقلم حميد قرباني

... ان کے ساتھ مباہلہ نہ کرو ورنہ قيامت تک کوئي عيسائي روئے زمين پر باقي نہ رہے گا- (14) تفسير طبري ميں بھي زيد بن علي سے روايت ہوئي ہے کہ آيت مباہلہ ميں ابنائنا، نسائنا و انفسنا سے مراد علي، فاطمہ اور حسن و حسين عليہم السلام ہيں جبکہ دعوت دينے والے پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم ہيں- (15)

2- رکوع ميں زکواة دينے والا وَلِيّ

"إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذِينَ ءَامَنُواْ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَوةَ وَ يُۆْتُونَ الزَّكَوةَ وَ هُمْ رَاكِعُون"؛ (16) تمہارا حاکم و سر پرست بس اللہ ہے اور اس کا پيغمبر اور وہ ايمان رکھنے والے جو نماز ادا کرتے ہيں اور خيرات ديتے ہيں اس حالت ميں کہ وہ رکوع ميں ہيں-

المعجم الاوسط ميں عمار ياسر سے مروي ہے: مسکين شخص اميرالمۆمنين عليہ السلام کے پہلو ميں کھڑا ہوگيا جبکہ آپ (ع) رکوع کي حالت ميں تھے- اميرالمۆمنين عليہ السلام نے اپني انگوٹھي اتار کر اس کے عطا کي؛ وہ مسکين شخص رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي خدمت ميں حاضر ہوا اور آپ (ص) کو اس واقعے سے آگاہ کيا اور اس کے بعد آيت "انما وليکم اللہ ..." نازل ہوئي-

رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے آيت کي تلاوت فرمائي اور فرمايا: جس کا ميں مولا ہوں علي (ع) اس کے مولا ہيں اور ... پروردگارا! تو محبت رکھ اس سے جو علي (ع) سے محبت کرتا ہے اور دشمني کر اس سے جو علي (ع) سے دشمني برتتا ہے- (17)

طبري اپني تفسير ميں آيت: "تمہارا حاکم و سر پرست بس اللہ ہے اور اس کا پيغمبر اور وہ ايمان رکھنے والے جو نماز ادا کرتے ہيں اور خيرات ديتے ہيں اس حالت ميں کہ وہ رکوع ميں ہيں" کے بارے مجاہد سے روايت کرتے ہوئے لکھتا ہے: "يہ آيت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کي شان ميں نازل ہوئي ہے کيونکہ رکوع کي حالت ميں صدقہ علي (ع) نے ہي ديا تھا- (18)

-------------

مآخذ:

14. تفسير طبري 3/3/300-

15. مائده / 55-

16. المعجم الاوسط 6/218/6232-

17. تفسير طبري4/6/289-

18. مناقب آل ابي طالب 3/2-