• صارفین کی تعداد :
  • 1541
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 6

محرم الحرام

5- زيارت امام حسين (ع) عمر و رزق ميں افزوني امام باقر (ع) نے فرمايا: "ہمارے پيروکاروں کو زيارت امام حسين (ع) کا حکم دو کيونکہ امام حسين (ع) کي زيارت پر جانا عمر ميں بيشي اور افزوني اور طول عمر اور بلاۆ ں  اور ناگواريوں کے خاتمے کا سبب بنتا ہے اور امام حسين (ع) کي زيارت پر جانا ہر اس مۆمن پر فرض ہے جو ان کي امامت کا اقرار کرتا ہے"- (6)

6- گناہوں کي مغفرت امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "جو بھي امام حسين عليہ السلام کي زيارت کرے جبکہ آّپ (ع) کے حق کا عارف ہو اور آپ (ع) کي امامت پر يقين رکھتا ہو خداوند متعال اس کے ماضي اور مستقبل کے گناہوں کو مٹا ديتا ہے"- (7)

ياد رہے کہ وہ گناہ جو انسان جان کر اعلانيہ انجام ديتا ہے وہ حقوق الناس کے ايضاع کا باغث بنتے ہيں اور حقوق الناس کو بخشوادينے کا واحد طريقہ يہ ہے کہ انسان اپنے ہاتھوں ضائغ ہونے والے حقوق صاحبان حق کو لوٹا ديے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرے اور ہاں! شرک اور قتل مۆمن بھي ان گناہوں کے زمرے ميں نہيں آتا جو زائرين کو بخش ديئے جاتے ہيں-

اور جابر جعفي امام صادق عليہ السلام سے منقولہ ايک طول حديث ميں نقل کرتے ہيں کہ "جب تم امام حسين عليہ السلام کي زيارت سے لوٹتے ہو تو ايک منادي تمہيں ندا ديتا ہے کہ اگر تم اس کو سن سکتے تو اپني تمام عمر امام حسين عليہ السلام کي قبر شريف کي مجاورت اختيار کرتے؛ وہ منادي کہتا ہے: اے بندہ خدا! خوش بخت ہو کہ تم نے عظيم منافع کمايا اور دين ميں سلامتي کے درجے پر فائز ہوئے، اپنے اعمال نئے سرے سے شروع کرو کہ تمہارے گذشتہ گناہ بخش ديئے گئے"- (8)

7- زيارت کے ايام عمر ميں شمار نہيں ہوتے امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "بتحقيق! حسين بن علي عليہ السلام کي زيارت کے ايام زائرين کي عمر ميں شمار نہيں ہوتے بلکہ ان کي حيات کا جزء ہيں"- (9)

--------

مآخذ:

6- كامل الزيارات، ص 284-

7- كافى، مرحوم كلينى، ج 4 ص 582-

8- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 288-

9- وسائل الشيعۃ، شيخ حر عاملى، ج 10 ص 322-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 2