• صارفین کی تعداد :
  • 1316
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 2

محرم الحرام

 کون ہے جو حسين ابن علي (ع) کو خدا سمجھے؟! شيعيان آل محمد (ص) امام کو درگاہ پروردگار کا مقرب سمجھتے ہيں اور امام سے توسل کرکے اللہ تعالي کا قرب حاصل کرتے ہيں جس طرح کہ اللہ تعالي نے قرآن مجيد ميں ارشاد فرمايا:  "وَابْتَغُواْ إِلَيهِ الْوَسِيلَةَ، اور اس کے يہاں کے ليے ذريعہ ڈھونڈو"- (1) امام کو اللہ کا وسيلہ سمجھتے ہيں- کيونکہ توسل اور شفاعت، زيارت کے پہلۆوں ميں سے ايک پہلو ہے کيونکہ زائر اس طرح خدا سے ايک قدم قريب تر ہوجاتا ہے کيونکہ ہمارے پيشواğ اور ائمۂ طاہرين عليہم السلام نے وعدہ ديا گيا ہے کہ وہ اپنے زائران کي دستگيري کريں گے- امام رضا عليہ السلام فرماتے ہيں: "ہر امام کا اپنے دوستوں اور پيروکاروں کي گردن پر حق اور عہد ہے اور اس عہد و ميثاق کي پابندي اور وفا ان کي قبور کي زيارت سے ممکن ہوجاتي ہے اور جو شخص ان کي زيارت کے شوق سے اور ان کي فضيلت کي تصديق کرکے ان کي قبور کي جانب آگے بڑھتا ہے قيامت ميں ائمہ (ع) اس کي شفاعت کرتے ہيں-

پس ہز زائر کي کوشش ہوني چاہئے کہ اس شفاخانۂ فيض سے اندروني دکھوں اور قلبي امراض کي شفاء مانگے اور التجا کرے کہ خداوند متعال کي جانب سے اس کو قلب کا خلوص، ان ذوات مقدسہ کي محبت روح کي پاکيزگي، نفس کي سلامتي اور جسم کي تندرستي عطا ہوجائے؛ حتي کہ اس کي ظاہري صورت جمال حق سے آراستہ ہوجائے اور اس کا باطن آلودگيوں سے پاک اور مصفا ہوجائے-

ہر وہ زائر جو اس مرقد کے مالک کے مقام اور اس کے اہداف کي شناخت و معرفت کے ساتھ اس کي زيارت کے لئے چلا جائے، صاحب قبر سے درس ليتا ہے اور اس کے مکتب کے اصول و تعليمات کو ياد کرتا ہے اور اس کي ہر زيارت اور ہر سلام ان تعليمات اور ان درس آموزيوں سے سرشار ہے-

-----------

مآخذ:

1- سورہ مائدہ آيت 35-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

پياس کي تاريخ 5