• صارفین کی تعداد :
  • 1641
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے سياسي و سماجي آثار و برکات 23

عاشوره

عيسائي مۆرخ "فلپ حتي" اپني کتاب "تاريخ العرب" ميں لکھتے ہيں: "کربلا کا الميہ، عالم تشيع کے احياء اور باليدگي اور اس مکتب کے پيروکاروں کي تعداد ميں اضافے کا سبب بنا؛ يہاں تک کہ بآساني کہا جاسکتا ہے کہ شيعہ تحريک کا آغاز ہي نہيں بلکہ تشيع کا ظہور و طلوع محرم الحرام سنہ 61 ہجري کو ہوا"- (17)

مشہور مۆرخ "گيبن" لکھتے ہيں: "بني نوع انسان کے مستقبل اور آنے والي صديوں ميں قتل حسين (ع) کے حزن انگيز واقعے کي تشريح، جامدترين اور بےاعتنا ترين قاريوں کے دلوں کي بيداري کے اسباب فراہم کرے گي- (18)

............

مآخذ

17- معاويہ بن ابن سفيان نے زيادہ بن ابيہ کو (جس کا باپ نامعلوم تھا اور کہا جاتا تھا کہ ابوسفيان بھي اس کي والدہ کے پاس جاتا رہا تھا چنانچہ عرب کہا کرتے تھے کہ شايد زياد ابوسفيان اور سميہ کے ناجائز تعلق کا نتيجہ ہو اور معاويہ نے زياد بن ابيہ کو بلوا کر اپنا بھائي بنايا اور کہا کہ اس کے بعد تم اپنے ساتھ ابن ابي سفيان لکھا کرو اور اس نے بھي ايسا ہي کيا حالانکہ خداوند متعال سورہ احزاب کي آيت 5 ميں ارشاد فرماتا ہے: "انہيں ان کے باپ کي طرف نسبت دے کر پکارو، يہ زيادہ درست ہے اللہ کے نزديک"، اور ابن ابي الحديد شرح نہج البلاغہ ميں معاويہ کے اور زيادہ بن ابيہ کے اس قصے کو نقل کرنے کے بعد مذکورہ آيت اور رسول اللہ (ص) کي اس حديث کا حوالہ ديتے ہيں "ملعون من ادعى إلى غير أبيه"- ملعون ہے وہ جو اپنے باپ کے بغير کسي اور کے نام سے بلايا جائے- شرح نہج البلاغہ ج15 ص177- حافظ نور الدين علي بن أبي بكر الهيثمي نے بھي يہ جديث ابن عمر کے حوالے سے رسوال اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے نقل کي ہے: مجمع الزوائد و منبع الفوائد ج4 ص160-

18- درسى كه حسين (ع ) به انسانها آموخت-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

عاشورا کے سياسي و سماجي آثار و برکات 19