• صارفین کی تعداد :
  • 1238
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے سياسي و سماجي آثار و برکات 13

محرم الحرام

... مجھ ميں، ميري اس تحريک ميں اور ميرے انقلاب ميں تمہارے لئے عملي نمونہ ہے- جيسا کہ جانتے ہيں يہ ظلم و فساد کے خلاف قيام کے لئے عملي نمونا ہے- وہي امر جس کے بموجب خداوند متعال نے قرآن ميں اپنے رسول صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو انسانوں کے لئے عملي نمونے کے طور پر متعارف کرايا (10) اور رسول اکرم صلي اللہ نے فرمايا: "انّ لقتل الحسين عليه السلام حرارة فى قلوب المۆ منين لا تبرد ابداً" امام حسين عليہ السلام کي شہادت کے لئے خداوند متعال نے مۆمنين کے دلوں ميں ايسي حرارت وديعت رکھي ہے جو کبھي بھي سرد اور خاموش نہيں ہوگي- (11)-

"استاد حسن ابراهيم" اس بارے ميں کہتے ہيں: امام حسين عليہ السلام کي شہادت نے شيعيان اہل بيت عليہ السلام کے جذبات ابھارنے اور انہيں متحد کرنے ميں بہت اہم کردار ادا کيا- اس واقعے سے پہلے شيعہ منتشر تھے اس واقعے کے ساتھ تشيع خون ميں نہا گيا اور شيعيان آل محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے دلوں ميں رسوخ کرگيا اور ان کے عقائد محکم ہوگئے"- (12)

تحريک امام حسين عليہ السلام کے اثرات اموي مشينري اور مکتب اسلام کے دشمنوں سے شروع ہوئے- بالکل اش پاني کي مانند جو حرارت کي وجہ سے گرم ہوجاتا ہے- ابلنے سے پہلے برتن کي تہہ سے حباب اٹھ کر پاني کي سطح پر آکر پھٹ جاتے ہيں اور پاني ابلنے لگتا ہے- ايک طاغوت اور جابر حکومت کے خلاف ايک معاشرے کا انقلاب اسي صورت ميں ابھرتا ہے؛ ...

............

مآخذ

10- سورہ احزاب آيت 21-

11- ترجمه تاريخ سياسى اسلام، ج 1 ص 352- به نقل از كتاب ماهيت قيام مختار، ص 201- مقتل الحسين عليہ السلام سيد عبدالرزاق المقرم بحوالہ مستدرك الوسائل ج 2 ص 217-

12- ترجمۂء تاريخ سياسى اسلام، ج 1 ص 351-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

عاشورا کے سياسي و سماجي آثار و برکات 9