• صارفین کی تعداد :
  • 1402
  • 12/15/2011
  • تاريخ :

تھران کے گلي محلوں کے نام رکھے جانے کي وجہ ( حصّہ سوّم )

تہران

محموديه

يہ علاقہ پارک وي و تجريش يا ولي عصر سے لے کر ولنجک تک پھيلا ہوا ہے - اس علاقے ميں ايک باغ تھا جو حاج ميرزا آقاسي کي ملکيت ہوا کرتا تھا اور چونکہ اس کا نام " عباس " تھا اس ليۓ اسے " عباسيھ " کہا گيا -  بعد ميں علاءالدولھ نے اس بڑے باغ کو حکومت سے خريدا اور بيٹے  محمود خان کے نام پر اس کا نام " محموديھ " رکھ ديا -

نياوران

اس علاقے کا پرانا نام " گردوي " تھا اور بعض لوگوں کا خيال ہے کہ ناصرالدين شاہ کے زمانے ميں اس ديہات کو " نياوران " کا نام ديا گيا ہے - لفظ کي ترتيب پر اگر غور کيا جاۓ تو "نيا" (حد، عظمت و قدرت‌) ؛"ور" (صاحب‌) و "ان‌" علامت نسبت ہے - مجموعي طور پر يعني عظمت کا حامل محل -

ونک

يہ تھران کا ايک معروف علاقہ ہے - لفظ ونک  دو حروف سے بنا ہے " ون " ايک درخت کا نام اور حرف " ک " صفت کے طور پر استعمال ہوتا ہے -

يوسف آباد

اس علاقے کو ميرزا يوسف آشتياني نے تحفہ ديا اور اپنے نام کي نسبت سے اسے " يوسف آباد " قرار ديا -

پل چوبي

جو تھران آج ہم جديد شکل ميں ديکھ رہے ہيں يہ مختلف ادوار ميں ترقي کي منازل طے کرتے ہوۓ اس حالت ميں ہم  تک پہنچا ہے - اس سے پہلے شہر کے مختلف اطراف ميں دروازۓ موجود تھے تاکہ اس شہر کا دفاع ممکن بنايا جا سکے اور صرف ان دروازوں سے ہي شہر ميں داخلہ ممکن ہوتا تھا - ان دروازوں ميں سے ايک کا نام "  مشيران " تھا - ان دروازوں کے اردو گرد خندقيں کھود کر ان ميں پاني چھوڑ ديا جاتا تھا اور ان کو عبور کرنے کے ليۓ لکڑي کے پل بناۓ جاتے تھے -  آج ان خندقوں اور ان ميں چھوڑے گۓ پاني کے کوئي آثار باقي نہيں  ہيں ليکن لکڑي کے پلوں کي  نسبت سے  اب بھي اس جگہ کو " پل چوبي " يعني لکڑي کے پل  کہا جاتا ہے -

شميران

 " شميران " نام کے متعلق مختلف نظريات موجود ہيں -  دو کلمات کي ترکيب سمي يا شمي يعني سرد اور " ران " کے معني جگہ - اس کے متعلق مختلف دلائل موجود ہيں - حقيقت ميں شميران کسي بھي سرد جگہ کو کہا جاتا ہے - اسي طرح سے تھران کے معني " گرم جگہ " کے ہيں -

اس نام کے متعلق ايک دوسرا خيال يہ بھي ہے کہ شايد اس علاقے ميں پاۓ جانے والے ايک فوجي قلعہ بنام شميران کي وجہ سے اس علاقے کو شميران کہا جاتا ہے - بعض لوگوں کا خيال ہے کہ ري کے نو صوبوں ميں سے ايک کو ايران کي شمع کہا جاتا تھا جو بعد ميں تبديل ہو کر شميران ہو گيا -

گيشا

اسے پہلے پہل " کيشا " کہا جاتا تھا - خيال يہ کيا جاتا ہے کہ  اس نام کو  علاقے کي بنياد رکھنے والے دو افراد (کينژاد و شاپوري) کے ناموں سے ليا گيا ہے -

منيريه

يہ علاقہ ولي عصر کے جنوب ميں واقع ہے - قاجار دور حکومت ميں منيريہ کا علاقہ امراۓ سلطنت  کے رہنے کے ليۓ  مخصوص تھا -  يہ بھي خيال کيا جاتا ہے کہ اس علاقے کا نام کامران ميرزا کي ايک بيوي کے نام کي نسبت سے رکھا گيا ہے -

تحرير و ترتيب : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

يزد ميں دنيا کے قديم ترين درخت ( حصّہ دوّم )