• صارفین کی تعداد :
  • 3272
  • 10/9/2010
  • تاريخ :

جزیرہ قشم میں صرف  تجارتی مراکز ہی نہیں اور بھی بہت  قابل دید مقامات ہیں

جزیرہ قشم

اگر آپ قدرتی مناظر، تاریخی آثار،  نایاب جانور اور مختلف رسم و رواج اور رہن سہن کے آداب سے واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایک بار  ایران کے جزیرہ قشم ضرور جائیں  کیونکہ جزیرہ قشم ہی وہ جگہ ہے جہاں پر آپ کو مختلف طرح کی چیزیں ایک ہی جگہ میسر  ہونگی ۔

اس جزیرہ پر کچھ دہائی قبل تک لوگ صرف اس لیۓ سفر کیا کرتے تھے کہ  یہاں پر آزاد تجارتی منڈی ہے اور مختلف اجناس کی قیمتیں بہت ہی  کم ہوتی ہیں  لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہاں  کا سفر کرنے والوں کو اس جزیرے کی خوبصورتی اور نایابی کے  متعلق آگاہی ہونے لگی  ۔ آج یہاں پر لوگ صرف سامان کی خریداری کے لیۓ ہی نہیں آتے بلکہ ان کے آنے کا ایک مقصد تفریح   اور  تاریخی آثار کے متعلق معلومات جمع کرنا بھی ہوتا ہے ۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ جزیرہ قشم کا رقبہ بحرین کے رقبے سے دوگنا ہے ۔ اس جزیرے کے 64 شہر اور دیہات ہیں اور ان میں سے  ہر ایک  کچھ  انفرادیت ضرور رکھتا ہے ۔ اس جزیرے کے مشہور مقامات میں نمک کا پہاڑ ، درہ ستارگان، درہ تندیس ھا، چشمے، دریائی جنگلات  اور دوسرے نخلستان شامل ہیں ۔

اس جزیرے کے خم کھاتے ہوۓ پہاڑ ، دنیا کے خوبصورت ترین پہاڑوں میں شمار ہوتے ہیں ۔  مغربی علاقے میں جنگلات حرا ، نمک کا گنبد ، نمک کی غاریں ، صاف پانی کے چشمے   سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوۓ ہیں ۔  اگر جنوب کی طرف چند کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں تو آپ کو وسیع و عریض ایسے میدان نظر آئیں گے کہ جن کو دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر بہت سالوں سے کسی نے قدم نہیں رکھا ۔  جنوب غربی ساحل پر  سلخ بندگاہ  واقع ہے جو مچھلیاں پکڑنے کے لیۓ مشہور ہے ۔ اس بندر گاہ سے آگے  بہت کلومیٹر تک زندگی کے کوئی آّثار نظر نہیں آتے ۔

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان  


متعلقہ تحریریں:

 مشہد ایک چھوٹے گاؤں سے ایران کےدوسرے بڑے شہر ہونے تک

مشہد ایک چھوٹے گاؤں سے ایران کےدوسرے بڑے شہر ہونے تک  (حصّہ دوّم)

دارالعبادہ یزد

مشہد اردہال کربلائے ایران

ایران  کا شمالی شہر " گرگان "

ایران کا جزیرہ  ابوموسی

ایران کا صوبہ  مازندران

عالی قاپو

مسجد امیر چخماق (نئی جامع مسجد) یزد

ورامین کی جامع مسجد