• صارفین کی تعداد :
  • 2460
  • 9/22/2011
  • تاريخ :

اکثر بڑے انقلابات صاحبان علم کي فکروں کا نتيجہ

ایران کا پرچمَ

امام خميني رحمت اللہ عليہ کے اندر ايک فکر تھي کہ جس پر بھروسہ کرکے آپ نے ايک بہت بڑا انقلاب برپا کر ديا ايسا تحوّل جس نے دنيا کے سياسي حالات کو درہم برہم کر ديا يہ سب ايک مثبت فکر کا نتيجہ ہے -

حوزہ علميہ اور يونيورسٹي کے درميان ارتباط ايک مبارک شئے ہے جس کے نتيجے بہت ہي اچھے سامنے آ رہے ہيں اس کے بر خلاف معاشرہ پراثرانداز ہونے والے ان دو رکنوں ميں جدائي بہت ہي بڑے نقصان کا سبب بنتي ہے -

اس طرف توّجہ دينے اور اس نيک ارتباط کو بر قرار رکھنے کے لئے انقلاب اسلامي سے پہلے حوزئہ علميہ اور يونيورسٹي دونوں طرف کے بہت سے لوگ اس کام ميں فعّال تھے اور اس مسئلہ کي اہميت کو محسوس کرتے تھے اور اسکي اسٹراٹجي اہميت کي وجہ سے ہميشہ يہ کوشش کرتے تھے کہ يہ وسيع اور مستحکم رابطہ برقرار رہے -

مختلف بے نظير شخصيات جيسے شہيد بہشتي؛شہيد مطّہري؛شہيد مفتّح؛ڈاکٹر باہنر اور دوسرے دور انديش عالموں کا يونيورسٹي ميں آنا ان کي روشن بيني اور تيز نظري کي علامت اوراس ارتباط کو بڑھانے ميں اہم قدم تھا، يونيورسٹيوں کے ايسے متعدد اساتيد کي بھي نشان دہي کي جا سکتي ہے جن لوگوں نے اس ارتباط کي ضرورت اور اہميت پر اعتقاد رکھتے ہوئے اس ضمن ميں بہت کوشش کي ہے يہ کوششيں انقلاب اسلامي کي کاميابي اور يونيورسٹي اور حوزہ کے درميان اتحادکے نعرے کے بعد جو کہ انقلاب اسلامي کے معمار بزرگ حضرت امام خميني کي طرف سے ديا گيا تھا بہت وسيع ہو گئيں، اگر چہ اس وقت بھي اس راستے ميں بہت سي رکاوٹيں اور مشکلات ہيں نيز منزل مقصود تک پہونچنے کے لئے راستے ميں بہت سے مشکلات پائے جاتے ہيں لہٰذا پہلے ان کو دور کيا جائے ليکن پھر بھي چشم ديد تجربے اس بات کو بتاتے ہيں کہ ان دونوں صنفوں يعني حوزہ اور يونيورسٹي کے درميان نزديکي اور رابطہ جتنا زيادہ ہوگا] کيونکہ يہ دونوں محکم قلعے ہيں [ اور جس قدر دونوں صنف کے افراد کے خيال اور تفکّر نتيجے تک پہونچانے والے ہونگے وہ قوم کے لئے مفيد ہوگا اور معاشرہ انکے فوائدسے مستفيد ہوگا اسکے بر خلاف ان کے درميان جدائي خود انکے اور معاشرہ دونوں کيلئے نقصان دہ ہوگي -

منجملہ ان لوگوں کے جنھوں نے برسوں پہلے سے اس رابطہ کي ضرورت اور اہميت پر بہت زور ديا ہے مفکّر يگانہ، فقيہ بزرگ ، حضرت آيت.. مصباح يزدي دام ظّلہ ہيں، ثقافتي انقلاب کے سلسلے ميں جو کہ انقلاب کے شروع ہي ميں امام خميني کے حکم سے انجام پايا تھا خود آقائے مصباح يزدي امام خميني کے خاص معتمدين ميں سے تھے اور اس تحريک اور پروگرام کو بنانے نيز اسے آگے بڑھانے کے لئے امام کي طرف سے آپ معیّن تھے ، يہ خود اس بات کي گواہي ہے کہ جناب استاد مصباح يزدي مختلف سالوں سے اس ارتباط پر نگاہ رکھے ہوئے ہيں - اسي رابطہ کے ذيل ميں ايک سال يا کچھ زيادہ وقت سے يونيورسٹي کے بعض متعہّد اور متفکّر اساتيد نے ايک شعبہ اسي مقصدسے قائم کيا ہے منجملہ اور کاموں کے ايک ماہانہ نششت بھي آقائے مصباح يزدي کي موجودگي ميں منعقد ہوتي ہے ان نششتوں ميں اساتيد جو عنوان پيش کرتے ہيں، استاد محترم انھيں عنوان پر بحث اور گفتگو کرتے ہيں نششتوں کو منعقد کرنے والي تنظيم [ شعبہ اساتيد دانشگاہ علم وصنعت] کي يہ خوا ہش تھي کہ چونکہ يہ تقريريں علمي لحاظ سے بہت عمدہ ہيں نيز اس وقت معاشرہ کو اس کي ضرورت بھي ہے لہٰذا ن کو با الترتيب چھاپ کر لوگوں تک پہونچايا جائے خدا کا شکر ہے کہ اس وقت محمد مہدي نادري قمي ( جوکہ موسّسہ آموزشي اورپژوہشي امام خميني کے رکن اور جناب استاد کے شاگرد بھي ہيں) کي کوششوں سے نو (9) تقريروں کو کتاب حاضر کي شکل ميں پيش کيا جا رہا ہے امّيد ہے کہ آئندہ بھي اس سلسلہ کو جاري رکھتے ہوئے ملک کے علمي ،ادبي ، اور ،وہ تمام افراد جو علم سے شغف رکھنے والے ہيں ان کي خدمت ميں يہ مطالب پيش کرتے رہيں گے -

منبع : عالمي مجلس براي تقريب مذاھب اسلامي

پيشکش: شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

عمومي نظارت (امر بالمعروف اور نہي عن المنکر، عمومي نظارت)

شورائے نگہبان اور انتخابات کي نظارت

شورائے نگہبان يعني نگراں کونسل کے نظارتي فرائض

ماہرين کي کونسل کي نظارتي روش

نظارت اور عدليہ