• صارفین کی تعداد :
  • 2726
  • 8/26/2011
  • تاريخ :

ماہرين کي کونسل کي نظارتي روش

ایران کا پرچم
ماہرين کي کونسل کا سب سے اہم کام قائد انقلاب کا انتخاب اور دوسرے مرحلے ميں قائد انقلاب پر نظر رکھنا ہے، تاکہ اس کا اندازہ رہے کہ اس کي صلاحيت و اہليت باقي ہے يا نہيں؟ اس کا علم، اس کا تقوي، اس کي انتظامي صلاحيت، اس کا فہم و ادراک اور اس کا خلوص و صداقت برقرار ہے اور (يہ صفتيں) معيار سے نيچے تو نہيں آئي ہيں- اسے اس کي نظارت کرنا ہے- يہ ماہرين کي کونسل کا سب سے اہم کام ہے- ملک ميں کوئي دوسرا ادارہ نہيں ہو جو اس اہم کام کو انجام دے اور جسے اس کي اجازت ہو يا جس پر اس کي ذمہ داري ہو-

 ماہرين کي کونسل کي ايک تحقيقاتي ٹيم ہے- قائد انقلاب کے کاموں پر نظر رکھنے کي ذمہ دار يہي تحقيقاتي ٹيم ہے- اس ٹيم کا کام سال ميں ايک بار نہيں ہوتا، اس کا کام جاري رہتا ہے اور قائد انقلاب کي کارکردگي بھي سب کے سامنے ہوتي ہے- خوش قسمتي سے قائد انقلاب کے کام خفيہ نہيں ہوتے کيونکہ قائد انقلاب کے فرائض اور ذمہ دارياں معين اور واضح ہيں- يہ ٹيم آتي ہے تحقيق اور سوال و جواب کرتي ہے- يہ ٹيم ماہرين کي کونسل کو اپني رپورٹ پيش کرتي ہے- ماہرين کي کونسل کے اراکين اپنے ايک دو دنوں کے اجلاسوں ميں کافي بحث کرتے ہيں- ايسا نہيں ہے کہ ايک اعلامئے پر اکتفا کر ليتے ہوں- اس ميں بڑي بحثيں ہوتي ہيں اور مختلف خيالات سامنے آتے ہيں- تو يہ لوگ اپنا کام انجام ديتے رہتے ہيں- اس اہم ادارے کا سال ميں دو اجلاس کوئي معمولي بات نہيں ہے- پہلے ماہرين کي کونسل کا ايک سالانہ اجلاس ہوتا تھا ليکن پچھلے کچھ سالوں سے ہر سال دو اجلاس منعقد ہو رہے ہيں- (نظارت کے لئے) ماہرين کي کونسل کے علاوہ خود عوام بھي ہيں-

بشکريہ : خامنہ اي ڈاٹ آئي آڑ

متعلقہ تحريريں:

نظارت و نگراني

اسلامي انقلاب ميں خواتين کا صبر و استقامت اورمعرفت

اسلامي انقلاب کي کاميابي ميں خواتين کا کردار

ايک لازوال  اور انوکھا انقلاب

اقتصادي سکيور ٹي