• صارفین کی تعداد :
  • 1838
  • 5/31/2011
  • تاريخ :

قرآن ميں وقت کي اہميت کا ذکر ( حصّہ دوّم )

قرآن حکيم

حسن بصري فرماتے ہيں کہ

" اے فرزند آدم تو ايام کے مجموعے کا حصّہ نہيں ہے اس ليے جو دن گزر گيا  سو گزر گيا ۔ "

اندازہ کريں روز قيامت ، جب انسان کي آرزو ہو گي کہ کسي طرح اسے گذشتہ گناہوں کو دھونے کے ليے  گزري زندگي کا ايک لمحہ ميسر آ جا  تاکہ وہ اس امتحان ميں سرخرو ہو جائے مگر اس وقت گزرا وقت ہميں ياد تو آئے گا مگر ہميں نصيب نہيں ہو گا ۔

افسوس ہے ان لوگوں پر جو وقت گزارنے کے ليے خود کو فضول کاموں ميں مشغول کر ليتے ہيں مگر يہ بيچارے  شايد نہيں جانتے کہ وہ ايسا کرنے سے بتدريج اپنے نفس اور زندگي دونوں کي بربادي کر رہے  ہوتے ہيں ۔

وقت کے  متعلق ايک مسلمان کي ذمہ داري

ايک مسلمان کي سب سے بڑي اور اہم ذمہ داري يہ ہے کہ وہ اپنے وقت کي قدر کرتے ہو۔ اس کي اپنے مال سے بھي زيادہ قدر کرے ۔ مال اگر کھو گيا تو دوبارہ بھي مل جائے گا ليکن وقت کا جو بھي لمحہ ہاتھ سے نکل گيا پھر کبھي بھي اور کسي بھي صورت ميں ہمارے ہاتھ نہيں آئے  گا ۔ اس ليے  مال سے زيادہ قيمتي چيز وقت کا ايک ايک لمحہ ہے ۔ وقت کو ہميں وہاں خرچ کرنا چاہيے جہاں ہميں سعادت اور خوشحالي نصيب ہو ۔

 وقت کو يونہي گزارنے والے درحقيقت خودکشي کر رہے ہوتے ہيں

وہ لوگ  بے وقوف ہيں جو خود کو بيہودہ قسم کے کاموں ميں مصروف رکھ کر يہ سمجھتے ہيں کہ انہوں نے وقت گزارا ہے۔ وقت کو ايسے گزار کر دراصل وہ اپني زندگي کو بےمقصد گزار رہے ہوتے ہيں ۔ اس حالت ميں دراصل وہ اپنے آپ کو ختم کر رہے ہوتے ہيں

 وقت کو غنيمت سمجھو

نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ

  خدا کي نعمتوں ميں سے دو نعمتيں جن کے متعلق زيادہ تر لوگوں نے دھوکہ کھايا اور ان کي قدر نہيں جانتے ، تندرستي اور اوقات فراغت ہيں ۔

خالي وقت بھي باقي نہيں بچے گا ، وہ تو گزر ہي جانا ہوتا ہے تو کيوں نہ اسے کسي ايسے کام ميں گزاريں جو مفيد ہو ۔ جب جواني ، فراغت اور دولت تينوں ايک ساتھ ہوں تو فارغ وقت کے خطرات بڑھ جاتے ہيں ۔ نيک لوگ  جو وقت کي قدر و قيمت جانتے ہيں ہميشہ اپنے اوقات کو نيک کاموں ميں گزارتے ہيں ۔ نيک کاموں ميں وقت گزارنے کي اہميت اس قدر زيادہ ہے کہ اللہ تعالي نے قرآن ميں حکم ديا ہے کہ ايسے کاموں  ميں دوسروں پر سبقت لے جاؤ ۔

گزرے وقت سے عبرت اور نصيحت حاصل کريں.

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

چھوڑکے قرآن جہلِ جہاں پر کتنے برس برباد کئے

کيا قران يہوديوں اور عيسائيوں کا دشمن ہے؟ (حصّہ دوّم)

کيا قران يہوديوں اور عيسائيوں کا دشمن ہے؟

حاکميت قرآن (حصّہ سوّم)

حاکميت قرآن (حصّہ دوّم)