• صارفین کی تعداد :
  • 1786
  • 6/15/2011
  • تاريخ :

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ  ( حصہ دوّم )

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام

 اس جگہ تک کيسے پہنچا جائے ؟

قديم دور  ميں  تھران کے باسيوں  کي ايک طرح سے يہ تفريح ہوا کرتي تھي کہ وہ   قديم  ريل گاڑي ميں سوار ہو کر اس جگہ تک پہنچا کرتے تھے مگر آج کل جديد ٹيکنالوجي کي وجہ سے اس قديم ريل گاڑي کي جگہ  زير زمين چلنے والي جديد مٹرو سروس نے لے  لي ہے ۔  زيارت حضرت شاہ عبدالعظيم تک پہنچنے کے ليے سب سے  بہترين  وسيلہ مٹرو سروس ہي ہے ۔ کسي بھي  مٹرو اسٹيشن  پر تشريف لے جائيں اور  خط نمبر ايک ميں سوار ہو  کر شھر ري کے اسٹيشن پر اتر جائيں ۔ اس  مٹرو اسٹيشن سے جب آپ باہر تشريف لائيں تو زيارت گاہ تک تين طريقوں سے پہنچا جا سکتا ہے ۔                                                                      

ٹيکسي  سروس  :

مٹرو اسٹيشن کے باہر آپ کو ٹيکسي سروس ميسر ہو گي جو بہت ہي مناسب قيمت پر آپ کو زيارت گاہ تک  پہنچا دے گي۔  اگر  مٹرو اسٹيشن کے باہر سے ٹيکسي نہ لينا چاہيں يا وہاں پر ٹيکسي دستياب نہ ہو تو شھر ري کے مرکزي  ميدان کے ليے  ٹيکسي لے ليں اور   وہاں پر اترنے کے بعد  قديم بازار سے حرم ميں داخل ہو سکتے ہيں ۔

بس سروس

مٹرو اسٹيشن کے باہر بس دستياب ہوتي ہے  اور  نہايت  کم کرايہ ميں آپ بڑي آساني کے ساتھ  حضرت شاہ عبدلعظيم کي زيارت گاہ تک جا سکتے ہيں ۔

پيدل سفر :

اگر  موسم اچھا ہو اور آپ ميں پيدل  چلنے کي سکت اور زيارت  کا جذبہ ہو تو مٹرو اسٹيشن سے  زيارت گاہ تک کا فاصلہ  پيدل بھي طے  کر سکتے ہيں ?  خيابان فرمانداري  سے ميدان شھداي شاملو  جائيں اور وہاں سے بلوار شھيد آويني  جائيں اور  وہاں سے آپ آساني سے حرم  ڈھونڈ ليں گے ۔  حرم تک کا پيدل سفر تقريبا  نصف گھنٹے پر مشتمل ہے ۔

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

خليج فارس کے سواحل

کچي اينٹوں سے بنا ايران کا سب سے بڑا گنبد

مٹي سے بني ايران کي بلند ترين عمارت

جزيرہ قشم ميں صرف  تجارتي مراکز ہي نہيں اور بھي بہت  قابل ديد مقامات ہيں

گيلان ميں شفا بخش چشمے