• صارفین کی تعداد :
  • 2291
  • 12/25/2010
  • تاريخ :

کچی اینٹوں سے بنا ایران کا سب سے بڑا گنبد

ایران کا سب سے بڑا گنبد
ایران کا سب سے قدیم گنبد  صوبہ فارس میں " سروستان " شہر  کے 9 کلومیٹر جنوب اور نظر آباد نامی دیہات کے قریب واقع ہے ۔

 یہ جگہ 25 ایکڑوں پر محیط ہے ۔ اس کو گارے اور پتھروں سے بنایا گیا ہے اور یہ ساسانی دور حکومت کی سب سے پیچیدہ اور مختلف عمارت تصوّر کی جاتی ہے ۔  یہ محل قدیم دور میں ساسانی دور حکومت کا ایک باغ تھا جسے شکار گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ۔ باغ  کے مرکز میں ایک معبد بھی موجود تھا ۔

 اگر آپ اس محل کے قریب سے گزریں تو آپ کو اس کے بڑے دروازے سے ہی ایک وسیع صحن اور صحن کے وسط میں ایک گنبد نظر آۓ گا ۔  اس محل پر کی جانے والی تازہ ترین تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماضی میں اس صحن کی وسعت اس کی موجودہ وسعت سے کہیں زیادہ تھی ۔ آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس جگہ کے ارد گرد  محل کی پرانی دیواروں کے نشانات کو کھدائی کے دوران تلاش کیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس محل اور اطراف کی وسعت قدیم دور میں 30 ایکڑ کے قریب تھی  جو وقت کے ساتھ محل کی تباہی کے نتیجے میں کم ہو گئ‏ ہے ۔

اس محل کی عمارت تقریبا 43 میٹر لمبی اور 37 میٹر چوڑی ہے ۔ اصلی عمارت جنوب مغرب کی طرف بنائی گئ ہے ۔  مرکزی برآمدے کے پیچھے تین برآمدوں کے ساتھ ایک مربع شکل کا ہال ہے جس کی گنبد نما چھت کچی اینٹوں سے بنی ہوئی ہے ۔ اس مقام کے چاروں اطراف گزرگاہیں موجود ہیں جو اسے دوسرے حصوں کی طرف جانے والے راستوں سے ملاتی ہیں ۔  آثار قدیمہ کے ماہرین کے  ایک اندازے کے مطابق یہ عمارت پانچویں صدی کی ہے ۔ اس عمارت میں ایک سفرہ خانہ اور  ایک کمرہ " بزم گاہ " کے نام سے بھی موجود ہے  جہاں مہمانوں اور میزبانوں کی محافل ہوا کرتی تھیں ۔

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

ایران کا سب سے لمبا بازار

 مشہد ایک چھوٹے گاؤں سے ایران کےدوسرے بڑے شہر ہونے تک

مشہد ایک چھوٹے گاؤں سے ایران کےدوسرے بڑے شہر ہونے تک  (حصّہ دوّم)

دارالعبادہ یزد

مشہد اردہال کربلائے ایران

ایران  کا شمالی شہر " گرگان "

ایران کا جزیرہ  ابوموسی

ایران کا صوبہ  مازندران

عالی قاپو

مسجد امیر چخماق (نئی جامع مسجد) یزد