• صارفین کی تعداد :
  • 4308
  • 5/14/2011
  • تاريخ :

غروب خورشید

شیخ صدوق

آخر كار شیخ صدوق رحمة اللہ علیہ نے اسلامی علوم اور ثقافت كے سلسلہ میں انتھك محنت اور تحقیق و تفحص پر اپنی عمر نثار كركے ۷۵ برس كی زندگی كے ساتھ 381 میں اپنے پروردگار كی دعوت پر لبیك كھتے ھوئے اس كی لامحدود رحمت كے سائے میں آرام فرما ھوگئے ۔

آپ كی وفات شھر رے میں ھوئی اس عظیم اور غم انگیز حادثہ پر پورے عالم تشیع میں غم كے بادل چھا گئے اور عاشقین مكتب اھل بیت علیھم السلام نے غم و اندوہ اور اشكبار آنكھوں كے ساتھ آپ كے پیكر مطھر كو كاندھا دیا اور شھر رے میں مرقد حضرت عبد العظیم كے نزدیك سپرد خاك كردیا ۔ یہ مقام آج بھی ابن بابویہ كے نام سے مسلمانوں كی زیارتگاہ بنی ھوئی ھے ۔ آپ كی آرامگاہ اگرچہ ھمیشہ سے شیعوں كے درمیان محترم تھی لیكن تقریبا ایك سو پچاسی سال پھلے ایك ایسا واقعہ پیش آیا جس نے صدوق كے حرم كے زائرین پر آپ كی عظمت و اعتبار كو مزید عیاں كردیا اور وہ كچھ زیادہ ھی آپ كے مرید ھو گئے ۔ روضات الجنہ اور دوسری تاریخی كتب كے مطابق اس واقعہ كی تفصیل اس طرح سے ھے : ۱۳۳۸ میں شدید بارش ھوئی جس كی بنا پر شیخ صدوق كے مزار كے نزدیك كی زمین بیٹھ گئی اور قبر میں شگاف پیدا ھو گیا مومنین نے اس كی تعمیر كا ارادہ كیا ۔ مٹی ھٹاتے ھوئے وہ اس سرداب تك پھونچے جھاں آپ مدفون تھے ۔ جب وہ اس میں وارد ھوئے تو آپ كے جسم كو صحیح و سالم پایا جن كے ناخنوں پر ابھی بھی رنگ حنا كے آثار باقی تھے ۔ یہ خبر پورے طھران میں پھیل گئی یھاں تك كہ بادشاہ وقت فتح علی شاہ قاجار كو بھی اطلاع ملی ۔ حكم دیا كہ قبر كو بند نہ كیا جائے وہ بھی دیكھنا چاھتے ھیں ۔

بادشاہ اپنے ھمراھیوں كے ساتھ وھاں پر آئے اور علماء و عمائد قوم سرداب میں داخل ھوئے اور سب نے آپ كے صحیح و سالم جسد كا مشاھدہ كیا اس كے بعد سرداب كو بند كرنے كا حكم ھوا اور قبر پر بنی ھوئی عمارت كی تعمیر نو كی گئی ۔

صاحب روضات الجنات نے اس واقعہ كو ان لوگوں سے نقل كیا ھے جو اس ماجرا كے شاھد تھے اور انھوں نے خود صدوق كے سالم جسد كو دیكھا تھا ۔ خدا آپ پر رحمت نازل كرے اور بھشت میں بھترین مقام عطا كرے ۔

 

مولف : محمد حسین فلاح زادہ

مترجم : ذیشان حیدر زیدی

(گروه ترجمه سایت صادقین)


متعلقہ تحریریں:

شیخ صدوق كا علمی مقام

شیخ  صدوق كا علمی سفر

شیخ صدوق كا " شھر رے" میں قیام

شیخ صدوق كے بچپن اور نوجوانی كا دور

شیخ صدوق كی ولادت