• صارفین کی تعداد :
  • 2925
  • 3/12/2011
  • تاريخ :

احد میں مسلمانوں کی شکست کے اسباب کا جائزہ

بسم الله الرحمن الرحیم

جنگ کے پہلے مرحلہ میں ساپہ اسلام کی فتح اور بعد کے مرحلہ میں ان کی شکست کی وجہ احد کے واقعات دیکھنے کے بعد بڑی آسانی سے واضح ہو جاتی ہے۔ لیکن یہاں وحی کی زبان سے مسلمانوں کی شکست کی وجوہ مختصراً بیان کی جاتی ہیں وہ وجوہ مندرجہ ذیل ہیں:

جنگ کے لیے منظم نہ ہونا سردار کی نافرمانی، جنگی اعتبار سے اہم جگہ کو چھوڑ دینا مسلمانوں کی شکست کے اہم وجوہات ہیں۔ قرآن کہتا ہے کہ: خدا نے (احد میں دشمنوں پر) فتحیابی کا تم سے سچا وعدہ کیا۔ اس موقع پر تم اس کے فرمان کے مطابق جنگ کر رہے تے (اور یہ کامیابی جاری تھی) یہاں تک کہ تم سست ہوگئے اور اپنے کام میں نزاع کرنے لگے۔ جس چیز کو تم دوست رکھتے تھے (دشمن پر غلبہ کو) اس چیز کو تمہیں دکھا دیا گیا پھر اس کے عد تم نے نافرمانی کی۔

ایمان کی کمزوری اور دنیا پرستی، نئے نئے مسلمان ہونے والوں میں ایک گروہ نے دشمن کا پیچھا کرنے کے بجائے مالِ غنیمت جمع کرنے کو ترجیح دی اور اسلحہ رکھ کر غنیمت جمع کرنے لگا۔ قرآن مندرجہ بالا آیات کے آخر میں کہتا ہے کہ: تم میں سے بعض دنیا طلب تھے اور بعض آخرت کے خواہاں اس کے بعد اللہ نے ت کو ان سے منصرف کر دیا (اور تمہاری کامیابی شکست پر تمام ہوئی) تاکہ تم کو آزمائے۔

پیغمبر کے قتل کی افواہ اور وہ اس طرح کہ بعض مسلمان ت اسلام کی بنیاد ہی سے ناامید ہوگئے تھے قرآن اس سلسلہ میں کہتا ہے کہ: محمد صرف رسول خدا ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے ہیں۔ تو کیا اگر وہ مر جائیں یا شہادت پا جائیں تو کیا تم اپنے جاہلیت کے دین پر پلٹ جاؤ گے۔

(آل عمران:۱۵۲، ۱۴۴)

عنوان : تاریخ اسلام

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

بشکریہ پایگاہ اطلاع رسانی دفتر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی


متعلقہ تحریریں :

اسلام اور ہر زمانے کی حقیقی ضرورتیں

پیغمبر کا دفاع کرنے والوں کی شجاعت

فتح کے بعد شکست

عام حملہ

خلیفہ کا دسترخوان