• صارفین کی تعداد :
  • 2446
  • 2/7/2011
  • تاريخ :

ابن شہر آشوب كے  جاودان آثار

بسم الله الرحمن الرحیم

ابن شہر آشوب قلم و كتاب كے سلسلہ میں فاتح میدان تھے ۔آپ نے فقہ، اصول، كلام، حدیث، تاریخ، تفسیر، رجال وغیرہ جیسے اكثر اسلامی علوم پراہم، سبق آموزاوربے نظیر تالیفات و تصنیفات یادگار كے طور پرچھوڑی ہیں جن میں ہر ایك اپنے اعتبارسے اہم اور مصنف كی فكری ذكاوت اور علمی مراتب كی نشاندہی كررہی ہے آپ كے یہ آثار ہمیشہ علماء اور مفكرین كی توجہ اور عنایت كا مركز قرار پائے ہیں۔

یہاں پراس عظیم شیعہ عالم دین كے بعض اہم آثار كا ذكر كر رہے ہیں :

1۔ متشابہ القرآن ومختلفہ: آپ نے یہ تحقیقی كتاب سنہ۵۷۰ میں شہر حلّہ میں پایہٴ تكمیل كو پہونچائی ہے۔

2۔ مناقب آل ابی طالب: آپ نے اس گرانقدر كتاب میں چہاردہ معصومین علیہم السلام كے فضائل و مناقب كو بیان كرتے ہوئے ان میں سے ہر ایك پر بحث اور انكی تشریح كی ہے۔

3۔ معالم العلماء: آپ نے اس مختصر اور جامع كتاب میں ۱۰۲۱ دانشوروں كے اسماء درج كركے ان كی زندگی اور آثار پر مختصر تبصرہ كیا ہے۔

4۔ مثالب النواصب

5۔ مخزون المكنون في عیون الفنون

6۔ الطرائق في الحدود و الحقائق

7۔ مائدة الفائدة

8۔ امثال فی الامثال

9۔ الاسباب و النزول علی مذہب آل الرسول

10۔ الحاوى

11۔ الاوصاف

12۔ المنہاج

13۔ الفصول فی النحو

14۔ الجدیدة

15۔ انساب آل ابی طالب

16۔ الاربعین حدیثا(مناقب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا)

17۔ نخب الاخبار

18۔ الخصائص الفا طمیة

19۔ بیان التنزیل

20۔ الموالی

محمد رحیم بیگ محمدی

مترجم: سید شان حیدر زیدی

(گروہ ترجمہ سایٹ صادقین)


متعلقہ تحریریں:

ابن شہر آشوب مازندرانی

 سید ابن طاؤوس کے اولاد

میراث باقیہ کارنامہ سید ابن طاؤوس

سید ابن طاؤوس اور شکوہ

سید ابن طاؤوس  اور  پایہ تخت کے جال میں