• صارفین کی تعداد :
  • 2154
  • 3/14/2010
  • تاريخ :

باب نمبر 4 (درس دوّم)

فارسی

مرکب اضافی و مرکب توصیفی

مثال:

مرکب اضافی، مضاف و مضاف الیه

 

فارسی    اردو
اسم من میرا نام
مدرسه ی اقبال اقبال کا سکول
لباس بچه بچے کا لباس
مسجد شهر شہرکی مسجد
خانه ی خدا خدا کا گهر
درخت سیب سیب کا درخت

 

مرکب توصیفی، صفت و موصوف

 

فارسی اردو
خانه ی بزرگ بڑا گهر
لباس قشنگ خوبصورت لباس
ستاره ی درخشان روشن ستاره
مسجد قدیم بڑی مسجد
کتاب زهرا زہرا کی کتاب
گل سرخ سرخ پهول

 

جیسا اوپر دی گئی مثالوں میں آپ نے دیکها کہ

مرکب اضافی: مضاف اور مضاف الیہ سے مل کر بنتا ہے. یا اس کو ایسے بهی کےے سکتے ہیں کہ یہ اسم اور ضمیر کا مرکب ہے. اور اسم کے نیچے کسره (زیر) اور "ه" پرذ ختم ہونے والے الفاظ پر "ی" آتا ہے-

مثلا:

لباس بچه     اور          خانه ی خدا

جملوں میں مثال:

فارسی اردو
دوست شما آمد  تمہارا دوست آیا
شاگرد او رفت اس کا شاگرد گیا
مدرسه ی حامد دور است حامد کا سکول دور ہے.

 

مرکب توصیفی: صفت اور موصوف (جس کی تعریف کی گئی ہو) سے مل کر بنتا ہے-  یعنی کسی اسم کی تعریف بیان کی جانب ہے-

اسم پہلے اور صفت بعد میں آتی ہے- اور اسم کے نیچے کسره (زیر) اور "ه" پر ختم ہونے والے الفاظ پر "ی" کا اضافہ کیا جاتا ہے-

مثال جملوں میں :

فارسی اردو
لباس تو کثیف است تمہارا لباس گنده ہے.
امروز خواهر کوچک آمد آج چهوٹی بہن آئی-
گوش او درد می کند

اس کے کان میں درد ہے-

برادر شما کجا است؟ آپ کا بهائی کہاں ہے
گوشت مرغ خوشمزه است مرغ کا گوشت مزیدار ہے-

 

مشق: جملے مکمل کریں

کتاب  ... گم شد-

مادر  ... مهربان است.

... زرد کجا است.

برگ ... درخت

جملے مکمل کریں

خانه ... است
غذا ... نیست
لباس ... بود
میوه ... نبود

(بزرگ، کوچک، زیبا، کثیف، شیرین، تلخ، خوشمزه)

فارسی میں ترجمے کریں-

اردو فارسی
یہ میرا بهائی نہیں ہے ...
یہ کتاب خوبصورت ہے ...
اس کی کتاب کہاں ہے ...
لاہور تاریخی شہر ہے ...
تمہاری بہن آئی ...
مشہد مقدس شہر ہے ...
یہ آپ کا بچہ ہے؟ ...
انگور میٹهے ہیں ...
خدا کا گهر عظیم ہے ...
ہم خدا کے بندے ہیں. ...

 

مشکل الفاظ:

آئی=آمد ، کہاں= کجا، میلا یا گندا= کثیف، میٹها=شیرین، کڑوا=تلخ

کتاب کا نام : آموزش زبان فارسی مکاتباتی

تدوین کتاب : ثمینہ عارفہ

چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

باب نمبر 3 ( درس سوّم)

باب نمبر 3 ( درس دوّم)