• صارفین کی تعداد :
  • 4024
  • 12/29/2009
  • تاريخ :

مردوں كے فرائض (حصّہ هشتم)

پهول

مردوں كے فرائض (حصّہ چهارم)

مردوں كے فرائض (حصّہ پنجم)

مردوں كے فرائض (حصّہ ششم)

مردوں كے فرائض (حصّہ هفتم)

كيا آپ جانتے ہيں كہ نامناسب جملوں او رجھڑكيوں سے ان كى معصوم روح و جسم پر كتنے خراب اثرات مرتب ہوتے ہيں ؟ كہ جن كے نتائج كا خميازہ آپ كو بعد ميں بھگتنا پڑے گا _ اگر آپ كو ان پر رحم نہيں آتا تو كم سے كم خود اپنے آپ پر رحم كھايئے يہ جو آپ خود پر كنٹرول نہيں كريں گے اور معمولى معمولى باتوں پر چراخ پا ہوجايا كريں گے تو كيا آپ كا جسم اور اعصاب صحيح و سالم رہ سكيں گے ؟

ايسى صورت ميں آپ كس طرح اپنے روزمرہ كے فرائض كو لجن و خوبى انجام دے سكتے ہيں اور زندگى كى مشكلات اور زمانے كے مصائب پر قابو  پا سكتے ہيں ؟ كيوں اپنے اور اپنے بيوى بچوں كے سكون و آرام كى جگہ كو ايك خوفناك قيد خانے ميں تبديل كرنے پر تلے ہوئے ہيں _  ياد رہے اس ماحول سے حاصلہ خراب نتائج كے ذمہ دار آپ خود ہوں گے _

كيا يہ بہتر نہ ہوگا كہ ہميشہ خوش و خرم اور مسكراتے رہئے _ اور اگر كوئي مشكل آ پڑے تو  غصہ اور چيخے چلاّئے بغير اپنى عقل و تدبر سے كام لے كر سكون كے ساتھ اس كو حل كرنے كى فكر كريں؟

كيا يہ بہتر نہ ہوگا كہ جب آپ اپنى تو نائيوں كو پھر سے بروئے كار لانے كى غرض سے اپنے گھر كى آسائشے گاہ ميں قدم ركھيں تو اپنے دل ميں خود اس بات كا تجزيہ كريں كہ غصہ اور بدمزاجى سے كوئي مشكل حل نہ ہوگى _ بلكہ اعصاب اور زيادہ خستہ ہوجائيں گے بلكہ ممكن ہے اور كئي نئي نئي مشكلات پيدا ہو جائيں لہذا بہتر ہے كہ تجديد توانائي كے لئے فى الحال آرام كروں تا كہ ميرے جسم كو آرام ملے اس كے بعد تر و تازہ ہوكر اطمينان كے ساتھ اس مشكل سے نپٹنے كى فكر كروں _

تھوڑى دير كے لئے زندگى كى پريشانيوں اور تلخ حادثات كو بھول جايئے اور كشادہ  پيشانى كے ساتھ مسكراتے ہوئے گھر ميں داخل ہوئے _ خوشگوار اور محبت بھى باتوں ہے اہل خانہ كے دلوں كو شاد كيجئے _ اطمينان كے ساتھ پر لطف باتيں كيجئے ہنسئے ہنسايئے خوشگوار ماحول ميں كھانا كھايئے اور آسودہ اعصاب كے ساتھ سوجايئے  آرام كيجئے، اس طريقہ كار سے آپ اپنے بيوى بچوں كے دلوں كو اور گھر كے ماحول كو خوش اور پر سكون بنا سكتے ہيں اور انھيں اپنے اپنے كاموں ميں سرگرم رہنے كے لئے آمادہ كر سكتے ہيں اور خود بھى صحيح و سالم اعصاب كے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سكتے ہيں _

يہى وجہ ہے كہ دين مقدس اسلام ميں اچھے اخلاق كو، ديانت كا جزو اور كمال ايمان كى علامت كہا گيا ہے _

حضرت رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں : ايمان كے اعتبار سے كامل ترين انسان وہ لوگ ہيں جو بيحد خوش اخلاق ہوں _ تم ميں سے بہترين انسان وہ ہے جو اپنے خاندان كى نسبت نيكى كرے _ (1)

پيغمبر اسلام(ص) كا ارشاد گرامى ہے كہ اچھے اخلاق سے بہتر كوئي عمل نہيں ہے _ (2)

امام جعفر صادق عليہ السلام فرماتے ہيں : نيكوكارى اور خوش مزاجى گھروں كو آباد اور عمر كو طويل كرتى ہے _ (3)

امام جعفر صادق عليہ السلام كا يہ بھى قول ہے كہ '' بداخلاق انسان خود كو عذاب ميں مبتلا كرليتا ہے _ (4) حكيم لقمان كا كہنا ہے : عقل مند آدمى كو چاہئے كہ اپنے گھروالوں كے درميان ايك بچے كى مانند رہے اور اپنى مردانگى كا مظاہرہ گھر كے باہر كرے _ (5)

حضرت رسول خدا (ص) فرماتے ہيں خوش اخلاقى سے بڑدہ كر كوئس عيش نہيں _ (6)

آنحضرت صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كا يہ بھى قول ہے كہ : اچھا اخلاق ، نصف دين ہے _ (7)

حضرت رسول خدا (ص) كے ايك بڑے صحابى سعد بن معاذ، جن كا آپ بہت احترام كرتے تھے ، كا جب انتقال ہو ا تو رسول اكرم نے صاحبان عزا كى طرح پا برہنہ ہو كر ان كے جلوس جنازہ ميں شركت كى _ اپنے دست مبارك سے ان كے جنازہ كو قبر ميں اتارا اور قبر كى مٹى برابر كى _ سعد كى والدہ نے، جو  رسول خدا (ص) كے ان تمام احترامانہ اعمال كو ديكھ رہى تھيں اپنے بيٹے سعد كو مخاطب كركے كہا : اے سعد بہشت مبارك ہو _

پيغمبر اكرم (ص) نے فرمايا: اے مادر سعد ايسا نہ كہئے كيونكہ سعد كو قبر ميں سخت فشار كا سامنا كرنا پڑاہے _ لوگوں نے وجہ پوچھى تو آ پ نے فرمايا كہ اس كى وجہ يہ ہے كہ وہ اپنے گھروالوں كے ساتھ بداخلاقى سے پيش آتے تھے _ (8)

حوالہ جات

1_ بحارالانوار ج 103 ص 226

2- شافى ج 1 ص 166

3_شافى ج 1 ص 166

4_شافى ج 1 ص 176

5_محجة البيضاء ج 2 ص 54

6_ بحارالانوار ج 71 ص 389

7_بحارالانوار ج 71 ص 385

8_بحارالانوار ج 73 ص 298

 

نام كتاب    ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق 
مصنّف  حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني
ترجمہ محترمہ عندليب زہرا كامون پوري 
  كتابت سيد قلبى حسين رضوى كشميري 
ناشر  سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل  
تہيہ و تنظيم  شعبہ اردو۔ سازمان تبليغات اسلامي 
تاريخ 

جمادى الثانى سنہ 1410 ھ