• صارفین کی تعداد :
  • 3503
  • 12/16/2009
  • تاريخ :

مردوں كے فرائض (حصّہ هفتم)

پهول

مردوں كے فرائض

مردوں كے فرائض (حصّہ دوّم)

مردوں كے فرائض (حصّہ سوّم)

ہمارى زندگى ميں جو ناگوار حالات وواقعات پيش آتے ہيں وہ دو قسم كے ہوتے ہيں ايك تو وہ جو اس جہاں مادى كا جزو لا ينفك ہيں اور جن سے بچنے كے لئے ہمارى كوئي بھى سعى و تدبير كام نہيں آتى _ دوسرے وہ حادثات ہيں جنھيں ہم اپنى سعى و تدبير سے ٹال سكتى ہيں _

اگر حادثات كا تعلق پہلى قسم سے ہو تونالہ و فرياد ، غم و غصہ اوربدمزاجى كرنا بلا شك و شبہ بے سود ہوگا _ بلكہ يہ امر سو فيصدى غير عاقلانہ ہوگا _ كيونكہ اس سلسلے ميں كوئي چيز ہمارے دائرہ اختيار ميں نہيں ہے ہم چاہيں يا نہ چاہيں اس جہان مادّى ميںان چيزوں كا وجود ميں آنا لازمى امر ہے _ بلكہ ہميں ان كے لئے تيار رہنا چاہئے _ البتہ اگر ان كا تعلق دوسرى قسم سے ہے تو سعى و تدبير او ربردبارى سے ان كو حل كرنے كى فكر كرنى چاہئے _ اگر ہم اپنى مشكلات كا مقابلہ كرنے كے لئے اپنے آپ كو آمادہ ركھيں اور اپنے اعصاب كو كنٹرول ميں ركھيں اور دانشمندى اور سوجھ بوجھ سے كام ليں تو اكثر مشكلات بڑى آسانى سے حل ہوسكتى ہيں _ ايسى صورت ميں غصّہ اوربداخلاقى سے نہ صرف يہ كہ مشكلات حل نہيں ہو سكيں گى بلكہ ممكن ہے مزيد اضافہ ہوجائے _ لہذا ايك عاقل اور باوقار انسان كو چاہئے كہ اپنے ہوش و حواس اور اعصاب كو ہميشہ قابو ميں ركھے اور زمانے كے حادثات اور زندگى كى اونچ نيچ سے متاثر ہوكر آپے سے باہر نہ ہوجائے _

انسان ايك طاقتور اور بااختيار مخلوق ہے جو اپنى سعى و كوشش اور بردبارى سے بڑى سے بڑى مشكل پر فتح حاصل كرسكتا ہے _ كيا يہ چيز قابل تاسف نہيں كہ چھوٹى باتوں اور زمانے كے سردو گرم كے مقابلے ميں انسان ہمت چھوڑ بيٹھے اور نالہ و فرياد شروع كردے اور اپنے سے كمزوروں پر اپنا غصہ اتارے ان پر چيخ چلائے ؟

سب سے بڑھ كر يہ كہ زمانے كى گردش اور ناپسنديدہ عناصر كے سلوك نے آپ كى پريشانى كے حالات فراہم كئے ہيں اس سلسلے ميں آپ كى بيوى بچوں كا كيا قصور ہے؟ آپ كى بيوى صبح سے اب تك گھر كے كاموں ميں مشغول رہى ہے _ كھانا پكانے ، كپڑے دھونے ، گھر كى صفائي اور بچوں سے نپٹنے جيسے صبر آزما مراحل سے گزرى ہے اور تھكى ہارى آپ كے انتظار ميں ہے كہ آپ گھر آئيں اور اپنى خوش اخلاقى اور مہربانى سے اس كے دل كو شاد كركے اس كى سارى تھكاوٹ دور كريں گے _

آپ كے بچے بھى صبح سے اب تك اسكول ميں پڑھائي ميں مشغول رہے ہيں ان كا دل و دماغ بھى تھكا ہوا ہے يا دوكان يا كارخانے ميں كام ميں مشغول رہے ہيں اور اب تھكے ہارے گھر لوٹے ہيں اور اپنے باپ سے اس بات كى توقع ركھتے ہيں كہ اپنى ميٹھى ميٹھى محبت و شفقت بھر ى باتوں كے ذريعہ ان كى تھكن دور كرديں گے _ اور باپ كا شفيق رويہ اور اظہار محبت ان ميں ايك نئي روح پھونك دے گا اور انھيں مزيد سعى و عمل كے لئے حوصلہ عطا كرے گا_

جى ہاں آپ كے بيوى بچے دل ميں سينكڑوں اميديں اور آرزوئيں لئے آپ كے منتظر ہيں _ آپ خود غور كريں كيا يہ مناسب ہے كہ وہ بيچارے آپ كى تيورياں چڑعى ہوئي ، غصے سے لال پيلى صورت سے روبرو ہوں ؟

يہ سب آپ سے توقع ركھتے ہيں كہ آپ ان كے لئے فرشتہ رحمت ثابت ہوں گے _ اپنى خوش اخلاقى اور شگفتہ چہرے كے ساتھ گھركے ماحول كورونق بخشيں گے اور اپنى دلكش اور شفيق باتوں سے ان كے تھكے ماندے اعصاب كو سكون پہونچائيں گے نہ يہ كہ اپنى بدمزاجى اورناروا سلوك سے گھر كے ماحول كو تيرہ و تاريك بناديں گے اور غصہ و ناراضگى كا اظہار كركے اور ڈانٹ ڈپٹ كركے ان كے تھكے اعصاب كو مزيد خستہ كرديں گے _

 

نام كتاب ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق  
مصنّف حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني  
ترجمہ محترمہ عندليب زہرا كامون پوري  
كتابت  سيد قلبى حسين رضوى كشميري  
ناشر  سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل  
تہيہ و تنظيم  شعبہ اردو۔ سازمان تبليغات اسلامي  
تاريخ

جمادى الثانى سنہ 1410 ھ