• صارفین کی تعداد :
  • 3523
  • 11/29/2009
  • تاريخ :

جناب سمانہ مغربیہ امام علی نقی (ع) کی والده

بسم الله الرحمن الرحیم

آپ کی کنیت ام الافضل مغربی ہے- ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ سے مستحبی روزه چهوٹ جائے- کہتے ہیں کہ زہد و تقوی میں اپنی نظیر آپ تهیں آپ کی عظمت کے بارے میں یہی کافی ہے کہ امام علی نقی نے آپ کے بارے میں فرمایا:

امی عارفة بحقی وهی الجنة لا یقربها شیطان مار دولا ینالها کید جبار عنید وهی مکوئة بعین الله التی لاتنام و لا تخلف عن امهات الصدیقین والصالحین

میری والده میرے حق سے واقف اور اہل بہشت میں سے تهیں- سرکش شیطان ان کے قریب بهی نہیں پهٹک سکتا کسی معاند ظالم کا حیلہ آپ پر کارگر نہیں ہو سکتا- خدا ان کا محافظ و نگہبان ہے- صدیقین و صالحین کی ماؤں سے  پیچهے نہیں ہیں-

امام (ع) کی اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صدیقین و صلی رکے مائیں نمایان اور بہتریں عورتیں  تهیں اور چونکہ سمانہ صدیق کی والده ہیں اس لئے ایسی عورتوں سے پیچهے نہیں ره سکتی ہیں اور طاعت و عبادت میں معصوم امام کی بیوی اور معصوم کی ماں کے مقدس فریضہ کی انجام دہی کے نتیجہ میں ان تمام عورتوں کے لیے نمونہ اور آئیڈیل بن گئیں جو خود نمونہ بیوی اور مثالی ماں بننا چاہتی ہیں-

 

کتاب کا نام مثالی خواتین
مؤلف ڈاکٹر احمد بہشتی
مترجم نثار احمد زینپوری
 پیشکش شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

ام عبداللہ، فاطمہ  ( امام محمد باقر علیہ السلام کی والدہ )

درّہ بنت ابولہب